• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نوکیا 3310 اور 8110 کے بعد ایک اور پرانے فون کی واپسی

شائع January 14, 2019 اپ ڈیٹ February 1, 2019

نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے 2017 میں 3310 جبکہ گزشتہ سال 8110 نامی پرانے موبائل فونز کو نئی شکل میں متعارف کرایا تو وہ 2019 میں ماضی کی کس ڈیوائس کو ایک بار پھر پیش کرنے ارادہ رکھتی ہے؟

تو اس کا جواب ہے نوکیا این 9۔

اگر آپ کو یاد نہ ہو تو نوکیا این 9 وہ فون ہے جسے 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا جسے نوکیا کی تاریخ کے چند بہترین اسمارٹ فونز میں سے ایک قرار دیا گیا تھا اور اب وہ اس سال پھر واپس آنے والا ہے۔

مزید پڑھیں : نوکیا کے فلیگ شپ فون کی لیک ویڈیو سامنے آگئی

بنیادی طور پر 2011 میں نوکیا این 9 ایک اسمارٹ فون جیسی اسکرین سے لیس تھا جس کی بنیاد پر ہی لومیا ونڈوز فون کو تیار کیا گیا تھا۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اس فون میں می گو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا تھا جبکہ جیسٹر نیوی گیشن انٹرفیس اور ایسے متعدد فیچرز تھے جو اب اینڈرائیڈ فونز میں نظر آتے ہیں۔

مگر نوکیا نے می گو آپریٹنگ سسٹم کو اپنی مستقبل کی ڈیوائسز کا حصہ نہیں بنایا تھا بلکہ ری ڈیزائن این 9 میں کائی آپریٹنگ سسٹم دیئے جانے کا امکان ہے جو کہ حال ہی میں کنزیومر الیکٹرونکس شو میں نظر بھی آیا۔

فوٹو بشکریہ کائی او ایس
فوٹو بشکریہ کائی او ایس

نمائش میں نوکیا 8110 بنانا فون اور جیو فیچر فون کے ساتھ نوکیا این 9 جیسا فون تھا جس کے کیپشن میں لکھا تھا یہ کائی او ایس پاور ڈیوائسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا کا نیا فلیگ شپ فون کیسا ہوگا؟

کائی آپریٹنگ سسٹم بنیادی طور پر فیچرز فون میں اسمارٹ فونز جیسی ایپس دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے جس میں تمام مقبول اپلیکشنز جیسے فیس بک، واٹس ایپ، گوگل میپس اور اسسٹنٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

اگر این 9 ری لانچ ہوتا ہے تو اس کا ڈیزائن تو کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوگا مگر اس میں پہلے سے بہتر پراسیسر، اسٹوریج اور کیمرہ ضرور دیا جائے گا۔

اسی طرح این 9 میں 4 جی ایل ٹی ای سپورٹ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024