• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

علی حیدر گیلانی کے اغوا میں ملوث نیٹ ورک کے 2 دہشت گرد ہلاک

شائع January 15, 2019
فیصل آباد کے ایک گھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک ہوئے، سی ٹی ڈی — فائل فوٹو
فیصل آباد کے ایک گھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک ہوئے، سی ٹی ڈی — فائل فوٹو

فیصل آباد میں ایک گھر میں محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ چند دہشت گرد فیصل آباد کے ایک گھر میں قیام پذیر ہیں جس پر انٹیلی جینس پر منحصر آپریشن کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداراوں نے رات کی تاریکی میں آپریشن کا آغاز کیا اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے بولا تاہم دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔

ان کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر 2 دہشت گرد مردہ حالت میں پائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالحفیظ اور عثمان ہارون کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی، آئی بی کا ٹی ٹی پی کا سب سے بڑا نیٹ ورک پکڑنے کا دعوٰی

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک متعدد ہائی پروفائیل کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

ان کے مطابق ملتان میں خفیہ ایجنسی کے افسر ان عمر مبین اور یاسر علی کو قتل کرنے میں اسی نیٹ ورک کا ہاتھ تھا جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا کرنے میں بھی یہ نیٹ ورک ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سی ٹی ڈی کا 5 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کے مطابق دہشت گرد آئندہ روز فیصل آباد میں خفیہ ادارے کے اہلکار پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024