• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان کی ون ڈے ٹیم ہم سے بہتر ہے، جنوبی افریقی کپتان

شائع January 18, 2019
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا— فائل فوٹو
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا— فائل فوٹو

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے پاکستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کو امتحان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم جنوبی افریقہ سے زیادہ مضبوط ہے اور یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہو گی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقی ٹیم انتہائی مکمل نظر آتی ہے لیکن ون ڈے کرکٹ میں انہیں ورلڈ کپ سے قبل بہتر کامبی نیشن کی تشکیل کا چیلنج درپیش ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

سینٹ جیارج پارک میں ٹریننگ سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی ٹیم ہم سے زیادہ مضبوط ہے اور یہ سیریز ہمارے لیے کٹھن چیلنج ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی ٹیم کو متوازن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پہلے دو ون ڈے میچوں میں ہم نے کوئنٹن ڈی کوک اور ڈیل اسٹین کو آرام فراہم کر کے دیگر کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے اور ساتھ ہمیں بھی یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ہماری ٹیم کو کن شعبوں میں مدد محنت درکار ہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد جنوبی افریقہ کو ناصرف مڈل آرڈر میں ان کا صحیح متبادل تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ٹیم کے لیے اس سے بڑا مسئلہ نچلے نمبروں پر مستند آل راؤنڈر کی عدم دستیابی ہے۔

اف ڈیو پلیسی نے آل راؤنڈر کے حوالے سے سوال پر کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اس سیریز کے بعد اس سوال کا جواب دے سکوں گا اور امید ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سمیت اگلے 10 ون ڈے میچوں کے بعد ہمیں ایک یا دو بہترین آل راؤنڈ دستیاب ہوں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

M Mirza Jan 18, 2019 09:06pm
Abb rulaaey ga kya?

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024