• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

کریم چیز براؤنیز بیکری سے لینے کے بجائے گھر پر بنائیں

شائع February 26, 2019
فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

میٹھا کھانا تو سب کو ہی پسند ہے، پھر چاہے آیس کریم ہو، کیک ہو یا پھر گاجر کا حلوہ، لیکن ان تمام ڈشز میں سب سے زیادہ بیک ہوئے میٹھے پکوان کھائے جاتے ہیں۔

عموماً لوگ بیکنگ کی مدد سے بننے والے میٹھے پکوانوں کے لیے بیکریز کا رجوع کرتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اکثر لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ گھروں میں بیکنگ کرنا، کیک یا براؤنیز بنانا آسان نہیں۔

تاہم حقیقت تو یہ ہے کہ اگر آسان ترکیب سامنے ہو تو باآسانی بیکری پر ملنے والے میٹھے گھر میں بنائے جاسکتے ہیں۔

یہاں بیکری پر ملنے والی ذائقہ دار کریم چیز براؤنیز بنانے کی نہایت آسان ترکیب دی جارہی ہے، جسے آپ اپنے کچن میں فالو ضرور کریں گا۔

اجزاء:

کریم چیز - ڈیڑھ کپ

انڈے کی زردی - ایک عدد

میدہ - ایک کھانے کا چمچ

ونیلا ایسنس - ڈیڑھ چائے کا چمچ

پسی ہوئی چینی - 1/4 کپ

چھلنی میں چھاننا ہوا میدہ - 1/2 کپ

کوکو پاؤڈر - 1/3 کپ

نمک - 1/2 چائے کا چمچ

چینی - 3/4 کپ

انڈے - 2 عدد

ونیلا ایسنس - ایک چائے کا چمچ

مکھن پگھلا ہوا - 100 گرام

چاکلیٹ چپس - حسب ضرورت

ترکیب:

ایک پیالے میں کریم چیز، انڈے کی زردی، میدہ، ونیلا ایسنس اور پسی ہوئی چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور سائڈ پر رکھ دیں۔

دوسرے پیالے میں میدہ، کوکو پاؤڈر اور نمک ڈاک کر اچھی طرح مکس کرلیں اور سائڈ پر رکھ دیں۔

گرائنڈر میں چینی ڈال دیں اور گرائنڈ کرکے پاؤڈر میں تبدیل کردیں۔

مزید پڑھیں: مزیدار بنانا بریڈ کیک گھر پر تیار کریں

پیالے میں انڈے، پسی ہوئی چینی، ونیلا ایسنس اور پگھلا ہوا مکھن ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

اب اس میں میدے کا بنا ہوا مواد شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔

ایک بیکنگ پین میں بٹر پیپر لگائیں، تیار براؤنی بیٹر اور کریم چیز بیٹر ڈال دیں اور چمچے کی مدد سے کوئی ڈیزائن بنالیں۔

اوپر سے چاکلیٹ چپس ڈالیں اور اوون میں 170 سینٹی گریٹ پر 18 سے 20 منٹ کے لیے بیک کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 مئی 2025
کارٹون : 3 مئی 2025