• KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:06am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:54am

آؤٹ یا ناٹ آؤٹ! آئی سی سی نے کیا وضاحت دی؟

شائع March 26, 2019
— فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر اکاؤنٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو کرکٹ کی ایک ایسی صورتحال کی تصویر موصول ہوئی جس کے بارے میں اسے وضاحت دینی پڑ گئی۔

آئی سی سی کو ایک تصویر بھیجی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کا درمیان والا اسٹمپ کھلاڑی کے بولڈ ہونے کے بعد زمین سے اکھڑ گیا جبکہ اس پر موجود بیلز اپنی صحیح حالت میں موجود ہیں۔

عام طور پر کرکٹ کی معلومات رکھنے والے افراد یہ جانتے ہیں کہ اگر اسٹمپس پر موجود بیلز گر جائیں تو قانون کے مطابق کھلاڑی آؤٹ ہوجاتا ہے۔

ہم بین الاقوامی کرکٹ میں بھی متعدد مرتبہ یہ دیکھ چکے ہیں کہ وکٹ پر گیند لگنے کے باوجود بیلز اسٹمپس سے نیچے نہیں گرتیں اور اپنی جگہ پر موجود رہتی ہیں جس کی وجہ سے کھلاڑی کو ناٹ آؤٹ ہی قرار دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کمیٹی نے ٹاس ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی

تاہم آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مذکورہ تصویر شیئر کرکے صارفین سے اس کے آؤٹ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بھی پوچھا۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اس پوسٹ پر بڑے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے جہاں کسی نے اسے آؤٹ اور کسی نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

تاہم آئی سی سی نے ہی ایک اور ٹوئٹ کرکے اس کی وضاحت بھی پیش کردی۔

کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی نے کہا کہ ہمیں یہ ٹینس بال کرکٹ کی ایک تصویر موصول ہوئی جس میں پوچھا گیا کہ یہ آؤٹ ہے یا ناٹ آؤٹ ہے؟ جس کے لیے ہم نے اپنے قانون کو کھنگالا۔

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا کہ کرکٹ قانون کی شق 29.1.1 کے تحت مذکورہ صورتحال میں یہ آؤٹ ہے۔

مذکورہ قانون کے مطابق اگر اسٹمپس کے اوپر موجود دونوں بیلز میں سے ایک بھی بیل گر جائے تو بیٹسمین کو آؤٹ قرار دیا جاتا ہے، جبکہ اگر ایک اسٹمپ اکھڑ جائے تو بھی آؤٹ قرار دیا جاتا ہے۔

تصویر کے مطابق بیلز تو نہیں گریں لیکن اسٹمپ زمین سے اکھڑ گیا جس کی وجہ سے بیٹسمین کو آؤٹ قرار دیا گیا۔

ایک فیس بک اکاؤنٹ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ تصویر پاکستان کی ہے جہاں بچے ٹینس بال کرکٹ کھیل رہے تھے۔

تبصرے (2) بند ہیں

HonorBright Mar 26, 2019 09:37pm
Thankfully this law wasn't known to us in my childhood which allowed me a few gratuitous innings :D
یمین الاسلام زبیری Mar 27, 2019 05:23pm
میرے حساب سے بال اگر وکٹ کو چھو جائے اور کوئی وکٹ یا بیل نہ گرے تو بھی کھلاڑی آئوٹ ہے۔ ایسا اس لیے ہے کہ جب ایل بی ڈبلیو دیا جاتا ہے تو یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کوئی وکٹ یا بیل گرے گی یا نہیں، صرف اس بنیاد پر کہ بال وکٹوں میں جا رہی ہے کھلاڑی کو آئوٹ دے دیا جاتا ہے۔ شکریہ

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025