• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

لنکڈن میں طویل عرصے بعد بڑی تبدیلی

شائع April 13, 2019
پہلی بار لنکڈن نے ایسا فیچر متعارف کرایا ہے—فوٹو: لینڈا ڈاٹ کام
پہلی بار لنکڈن نے ایسا فیچر متعارف کرایا ہے—فوٹو: لینڈا ڈاٹ کام

پروفیشنل مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’لنکڈن‘ ویسے تو عام سوشل ویب سائٹس سے ہمیشہ منفرد ہی رہتی ہے۔

تاہم اب پروفیشل صارفین کو ’لنکڈن‘ پر بھی فیس بک جیسے کچھ فیچر استعمال کرنے کو ملیں گے۔

جی ہاں، لنکڈن نے طویل عرصے بعد تبدیلیاں لاتے ہوئے ایپلی کیشن اور ویب سائٹ پر ایموجی فیچرز متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

کمپنی نے ابتدائی طور پر موبائل ایپ پر ایموجی کی آزمائش بھی شروع کردی اور جلد ہی اس فیچر تک تمام موبائل صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

لنکڈن کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں روزانہ لاکھوں پروفیشنل افراد لنکڈن پر اپنے پیشے سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں اور صارفین ایسی معلومات پر مختلف تبصرے بھی کرتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق بعض پروفیشنل افراد اپنے پیشے سے متعلق نظر آنے والی معلومات پر کمنٹ کرتے ہوئے کچھ مسائل کا شکار ہوتے ہیں، اس لیے اب ان کی مشکلات آسان کرنے کے لیے ایموجی فیچر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

لنکڈن کی ایموجی رنگین ہوں گی—فوٹو: لنکڈن بلاگ
لنکڈن کی ایموجی رنگین ہوں گی—فوٹو: لنکڈن بلاگ

ان ایموجیز کے ذریعے اب لنکڈن صارفین کسی بھی پوسٹ کو لائک کرنے سمیت ان پر کمنٹس کرسکیں گے، ساتھ ہی وہ ان پوسٹس پر مختلف قسم کے جذبات کا اظہار بھی کر سکیں گے۔

یہ ایموجیز فیس بک کی ایموجیز کی طرح ہی ہوں گی، تاہم لنکڈن کی ایموجیز رنگین ہوں گی جس سے شائقین کو انہیں استعمال کرنے میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: لنکڈن کے ذریعے پروفیشنل سی وی بنانا سیکھیں

ابتدائی طور پر لنکڈن نے ایموجی فیچر تک موبائل ایپ کے محدود صارفین کو رسائی دی ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی فیچر تک دیگر موبائل ایپ صارفین کو بھی رسائی دی جائے گی۔

ساتھ ہی لنکڈن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایموجی فیچر جلد ہی ویب سائٹ صارفین کےلیے بھی دستیاب ہوگا۔

لنکڈن جیسی پروفیشنل بلاگنگ ویب سائٹ پر اس نئی تبدیلی کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی ویب سائٹ پر دیگر تبدیلیاں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

تاہم کمپنی نے اس حوالے سے کوئی عندیہ نہیں دیا کہ مستقبل میں اور کس طرح کی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

اس ویب سائٹ کے ذریعے پروفیشنل افراد نئی نوکریوں کی تلاش سمیت اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پروفیشنل بلاگر اور اداروں کی جانب سے دی گئی تجاویز سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024