• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
شائع April 14, 2019 اپ ڈیٹ May 1, 2021

فٹبال گراﺅنڈ سے بھی بڑا دنیا کے سب سے بڑے طیارے نے اپنی پہلی اڑان بھر لی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سٹراﺅلانچ نامی اس طیارے نے آزمائشی پرواز کا مظاہرہ کیا اور یہ اتنا بڑا ہے کہ اسے چلانے کے لیے 2 کیبن اور کاک پٹس کی ضرورت ہے۔

یہ طیارہ بالائی خلاء میں سیٹلائیٹ لانچ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جسے سب سے پہلے جون 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اے ایف پی/Stratolaunch Systems Corp فوٹو
اے ایف پی/Stratolaunch Systems Corp فوٹو

لگ بھگ 2 سال سے اس طیارے کے مختلف شعبوں پر کام جاری تھا اور اب جاکر اس کی پہلی اڑان میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

یہ طیارہ سٹراٹولانچ سسٹم نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جس کی ملکیت مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کے پاس ہے، جن کا اکتوبر 2018 میں انتقال ہوا تھا۔

اے ایف پی/Stratolaunch Systems Corp فوٹو
اے ایف پی/Stratolaunch Systems Corp فوٹو

پال ایلن کا اس کمپنی کی تشکیل کا مقصد ایسے طیارے کو بناتا تھا جو زمین کے نچلے مدار تک آسان، قابل بھروسا رسائی فراہم کرسکے۔

اے ایف پی/Stratolaunch Systems Corp فوٹو
اے ایف پی/Stratolaunch Systems Corp فوٹو

اس طیارے کے ذریعے راکٹوں کو فضاء میں لانچ کرنے میں مدد ملے سکے گی اور کمپنی کو توقع ہے کہ اس سے یہ عمل زیادہ سستا ہوجائے گا جبکہ کمرشل اسپیس پروازیں بھی ممکن ہوسکیں گی۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اس طیارے نے گزشتہ روز ڈھائی گھنٹے تک اڑان بھری، ورنہ اس سے پہلے زمین پر ہی ٹیسٹ کیے جارہے تھے۔

اس پرواز کے دوران اس نے 304 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ 17 ہزار فٹ بلندی تک گیا۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جین فلوئیڈ کا کہنا تھا کہ آج کی اڑان سے گراﺅنڈ لانچ سسٹمز کے متبادل فراہم کرنے کے مشن میں پیشرفت ہوئی ہے۔

اس کے 385 فٹ کے پر یا بازو کسی فٹ بال فیلڈ سے زیادہ چوڑے ہیں اور اس طرح اسے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بناتے ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اس طیارے کے نوز سے دم تک لمبائی 238 فٹ ہے جبکہ یہ 50 فٹ لمبا ہے اور اس میں 6 انجن نصب کیے گئے ہیں۔

اس کا وزن پانچ لاکھ پونڈ ہے اور اس کے دونوں کیبن کے لیے 28 پہیے لگے ہوئے ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اس طیارے نے رواں سال جنوری میں اپنی پہلی پرواز کے لیے اہم پیشرفت اس وقت کی تھی جب اس کے نوز وہیل کو تیز رفتار رن وے ٹیسٹ میں زمین سے اوپر اٹھانے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

ویسے یہ جان لیں کہ یہ طیارہ اتنا بڑا ہے کہ اس کے بازوﺅں کا گھیراﺅ فٹبال کے گراﺅنڈ سے بھی بڑا ہے، جیسا آپ تصاویر میں دیکھ کر بھی اندازہ کرسکیں گے۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو