• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سری لنکا نے ملنگا کو ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا

شائع April 18, 2019 اپ ڈیٹ April 21, 2019
ملینگا قیادت سے ہاتھ دھونے کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے فیورٹ ہیں—فائل/فوٹو:اے ایف پی
ملینگا قیادت سے ہاتھ دھونے کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے فیورٹ ہیں—فائل/فوٹو:اے ایف پی

سری لنکا نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے تجربہ فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا کو ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین سلیکٹرز اسانتھا ڈی میل کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو ٹیم کو انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران متحد رکھ سکے۔

سری لنکا کی ٹیم انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019 میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف یکم جون کو کھیلے گی۔

چیئرمین سلیکٹرز اسانتھا ڈی میل نے اعتراف کیا کہ سری لنکا کی ٹیم کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان، آرچر جگہ نہ بنا سکے

خیال رہے کہ سری لنکا کی ٹیم کا حالیہ برسوں میں اندرونی اختلافات کے علاوہ قیادت میں بھی کئی مسائل کا سامنا رہا جبکہ نظم و ضبط میں بھی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

ورلڈ کپ 1996 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چمپیئن کا تاج پہننے والی سری لنکن ٹیم اس وقت بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کے شعبےمیں بھی مسائل کا شکار ہے۔

ملینگا کو قیادت سے ہٹانے سے متعلق چیف سلیکٹرز نے کہا کہ 'وہ بطور کپتان ٹھیک رہے لیکن وہ دیگر چند سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹھیک طرح مل جل نہیں پا رہے تھے'۔

سری لنکا کی ٹیم کو ان کی قیادت میں بھی شکستوں کا سامنا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا میں ورلڈ کپ کا جوش ہے، ہم عدم اعتماد کررہے ہیں، وسیم اکرم

ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا کی موجودہ ٹیم میں کرونارتنے کو قیادت کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے جبکہ سابق کپتان اینجیلو میتھیوز کے امکانات اس لیے بھی معدوم نظر آرہے ہیں کیونکہ کوچ چندیکا ہتھوروسنگھے کے ساتھ ان کے اختلافات سامنے آتے رہے ہیں۔

کرونارتنے کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی اور جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی تھی۔

سری لنکا کے سلیکٹرز ورلڈ کپ کے لیے حتمی ٹیم کے انتخاب کے لیے آج مل بیٹھیں گے اور 30 مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کریں گے۔

ملینگا اور میتھیوز قیادت کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے فیورٹ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024