• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مکی آرتھر ورلڈ کپ سے قبل معاہدے میں توسیع کے خواہشمند

شائع April 18, 2019 اپ ڈیٹ April 21, 2019
پی سی بی نے مکی آرتھر سے ورلڈ کپ 2019 تک معاہدہ کیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پی سی بی نے مکی آرتھر سے ورلڈ کپ 2019 تک معاہدہ کیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ 2019 سے قبل اپنے معاہدے میں توسیع کی خواہش کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف سے رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ تک معاہدہ کیا تھا لیکن اب مکی آرتھر نے معاہدے میں توسیع کی خواہش ظاہر کردی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہوگا، حسنین کی شمولیت متوقع

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیدار سے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے معاہدے میں ایونٹ سے قبل توسیع کی جائے۔

تاہم ہیڈ کوچ کی خواہش پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے خاموشی اختیار کر لی ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی پیشرفت کا امکان انتہائی معدوم ہے۔

دوسری جانب بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور معاہدے میں توسیع کےخواہش مند نہیں جن سے پی سی بی نے 2014 میں معاہدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’انگلینڈ کے کپتان کا پاکستان کو ورلڈ کپ فیورٹ قرار دینا چال ہو سکتی ہے‘

قومی ٹیم کی گزشتہ سال کی کارکردگی خصوصاً ٹیسٹ کرکٹ میں شکستوں کو دیکھتے ہوئے مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع کا امکان انتہائی کم ہے اور اس کا تمام تر انحصار عالمی کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ہے۔

یاد رہے کہ عالمی کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا اور قومی ٹیم دورہ انگلینڈ اور عالمی کپ کے لیے 23اپریل کو روانہ ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024