• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کی جرسی متعارف

شائع April 19, 2019 اپ ڈیٹ May 17, 2019
جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 30 مئی سے میزبان انگلینڈ کے خلاف اوول میں میچ سے کرے گا— تصویر بشکریہ آئی سی سی
جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 30 مئی سے میزبان انگلینڈ کے خلاف اوول میں میچ سے کرے گا— تصویر بشکریہ آئی سی سی

جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنی آفیشل کٹ کا اعلان کردیا جو پاکستان کی عمومی جرسی سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے۔

ورلڈ کپ کی جرسی کا گزشتہ روز جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ اعلان کیا تھا جو اس مرتبہ ٹیم کی جرسی سے قدرے مختلف ہے۔

عام طور پر جنوبی افریقہ کی جرسی گہرے ہرے رنگ کی ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ اس کی جرسی میں ہلکا ہرا رنگ واضح رہے جبکہ آستینیں گہرے ہرے رنگ کی بنائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاشم آملا جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب

جرسی کے عین وسط میں ساؤتھ افریقہ پیلے رنگ سے لکھا گیا ہے جبکہ ٹراؤزر کا رنگ گہرا ہرا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم کا گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا جس میں ہاشم آملا جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ کرس مورس کو شاندار فارم کے باوجود اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 30 مئی سے میزبان انگلینڈ کے خلاف اوول میں میچ سے کرے گا۔

ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

فاف ڈیو پلیسی(کپتان)، ہاشم آملا، کوئنٹن ڈی کوک، ریسی وین در دوسن، ڈیوڈ ملر، جین پال ڈومینی، ایڈن مرکرم، ڈیوین پریٹوریس، ایندائل فلکوایو، کگیسو ربادا، ڈیل اسٹین، لنگی نگیدی، اینرچ نورٹجے، عمران طاہر اور تبریز شمسی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024