• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ویسٹ انڈیز کے ورلڈ کپ اسکواڈ سے پولارڈ اور نارائن باہر

شائع April 25, 2019 اپ ڈیٹ May 17, 2019
ویسٹ انڈیز نے جیسن ہولڈر کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
ویسٹ انڈیز نے جیسن ہولڈر کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کہ 2019 کے لیے اپنے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں کیرون پولارڈ اور سنیل نارائن جگہ نہ بنا سکے۔

عالمی کپ کے لیے ویسٹ انڈین کے اعلان کردہ اسکواڈ میں کرس گیل بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے جو اس ایونٹ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم، وزیراعظم عمران خان آل ٹائم ورلڈ کپ الیون میں شامل

ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں سب سے حیران کن شمولیت آندرے رسل کی ہے جنہوں نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے جاری مسائل کے سبب اپنا آخری ون ڈے میچ 2016 میں کھیلا تھا لیکن موجودہ شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے انہیں عالمی کپ کے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

کیرون پولارڈ اور مارلن سیمیولز دونوں ہی اسکواڈ میں شامل نہ ہو سکے جبکہ سنیل نارائن انگلی کی انجری کے سبب ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی سے محروم رہ گئے۔

ویسٹ انڈیز نے جیسن ہولڈر کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ اسکواڈ میں کیماروچ، ایون لوئس اور شینن گیبریئل بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'میچ فکسنگ پر آواز اٹھائی تو کیریئر مختصر ہوگیا'

ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈین اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

جیسن ہولڈر(کپتان)، ڈیرن براوو، کارلوس بریتھ ویٹ، شیلڈن کوٹریل، شینن گیبریئل، کرس گیل، شیمرون ہٹمائر، فیبیئن ایلن، شے ہوپ، ایون لوئس، ایشلے نرس، نکولس پوران، کیماروچ، آندرے رسل اور اوشین تھامس۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024