• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

جہلم: کنویں کی زہریلی گیس سے باپ، بیٹے سمیت خاندان کے 6 افراد جاں بحق

شائع May 9, 2019
لواحقین نے جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا، پولیس — فائل فوٹو: ڈان نیوز
لواحقین نے جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا، پولیس — فائل فوٹو: ڈان نیوز

جہلم کے علاقے دھنیالا میں کنویں میں زہریلی گیس کے باعث باپ اور دو بیٹوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ منگلا کی حدود میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ گھر کے قریب کنویں کے اندر پیٹر انجن کو چلانے کے لیے ایک نوجوان گیا تو کنویں کے اندر گیس ہونے کی وجہ سے اوپر نہیں آسکا۔

یہ بھی پڑھیں: جہلم میں زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 6 افراد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ اندر جانے والے پہلے نوجوان کو بچانے کی خاطر مزید 5 لوگ بھی کنویں میں گئے لیکن کوئی بھی واپس نہیں آیا۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ ریسکیو ٹیم نے تمام لاشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ محمد اقبال (والد)، محمد سلیمان اور حیدر علی (بیٹے)، محمد آصف اور خالد محمود (بھتیجے) اور عامر شہزاد (بھانجا) شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لواحقین نے جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں: جہلم: مسافر وین میں آتشزدگی، 8 مسافر جھلس کر جاں بحق

ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

خیال رہے کہ 6 مئی کو جہلم میں مسافر وین میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جھلس کر جاں بحق اور دیگر 8 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

واقعہ سوہاوہ کے قریب بکڑالہ پل کے مقام پر گجرانوالہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں پیش آیا تھا، جس میں معجزانہ طور پر 3 مسافر محفوظ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024