• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

گلیکسی ایس میں 'ایس' کا مطلب جانتے ہیں؟

شائع May 10, 2019
لیکسی ایس سیریز کو 2019 میں 10 سال مکمل ہوگئے— فوٹو بشکریہ سام سنگ
لیکسی ایس سیریز کو 2019 میں 10 سال مکمل ہوگئے— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ گلیکسی ایس سیریز کو 2019 میں 10 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر کمپنی نے اپنی مکمل ری ڈیزائن فونز ایس 10 فونز بھی متعارف کرائے۔

اگر آئی فون کو ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائسز کے حوالے سے انقلابی قرار دیا جاتا ہے تو سام سنگ گلیکسی ایس وہ سیریز ہے جو بیشتر افراد خریدنے کے قابل ہوسکے (کیونکہ ایپل کے فونز بہت مہنگے ہوتے ہیں)۔

اور اگر آپ کے ذہن میں کبھی خیال آیا ہو کہ آخر گلیکسی ایس میں ایس کا مطلب کیا ہے تو اس کا جواب کیا ہوگا؟

یہ وہ سوال ہے جو بیشتر افراد کے ذہن میں ہوتا ہے اور کیوں نہ آخر سام سنگ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

تو اس کا جواب سام سنگ درحقیقت 2011 میں ایک پریس ریلیز میں دیا تھا۔

ویسے آپ اندازہ لگائیں کہ ایس کا مطلب کیا ہوسکتا ہے ؟ یہ اتنا مشکل نہیں مگر کافی حد تک غیرمتوقع ضرور ہے۔

اگر جواب دینے میں مشکل کا سامنا ہے تو سام سنگ کے مطابق ایس لفظ درحقیقت سپر اسمارٹ کا مخفف ہے۔

جی ہاں سپر اسمارٹ، کیا آپ اندازہ لگاسکتے تھے کہ کہ گلیکسی ایس میں ایس کا مطلب یہ ہے ؟

دراصل گلیکسی ایس سام سنگ کی فلیگ شپ سیریز ہے اور اسی لیے اسے سپراسمارٹ کا نام بھی دیا گیا۔

2011 میں اس کمپنی کے اور بھی مختلف ماڈلز تھے جیسے گلیکسی آر، جس میں آر سے مراد رائل/ریفائنڈ تھا، ایک گلیکسی ڈبلیو تھا جس میں ڈبلیو سے مراد ونڈر تھا، گلیکسی وائے میں وائے کا مطلب ینگ تھا۔

اب سام سنگ کی جو مختلف فون سیریز ہیں، ان میں گلیکسی اے کے اے کا مطلب الفا ہے جو کہ اس کمپنی کے اپر مڈرینج فونز ہیں۔

حال ہی میں سام سنگ نے گلیکسی جے سیریز کو منقطع کرنے کا اعلان کیا، مگر اس میں جے کا مطلب جوائے تھا جبکہ گلیکسی ایم سے مراد میجکل ہے جس کے ماڈل قیمت کے لحاظ سے مناسب جبکہ کارکردگی کے لحاظ سے بہترین ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024