• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
KandNs Publishing Partner

شاداب خان صحتیابی کے بعد ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ روانہ

شائع May 17, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
شاداب خان ہیپاٹائٹس وائرس کے سبب دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کے ہمراہ نہیں جا سکے تھے— فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی
شاداب خان ہیپاٹائٹس وائرس کے سبب دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کے ہمراہ نہیں جا سکے تھے— فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان صحتیاب ہونے کے بعد انگلینڈ روانہ ہو گئے اور انگلینڈ پہنچنے کے بعد جلد قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنی انگلینڈ روانگی کے حوالے سے شائقین کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: ہیپاٹائٹس کا سن کر پریشان ہو گیا تھا، شاداب خان

انہوں نے کہا کہ میرا بیگ بیگ تیار ہے، میں انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے بےچین ہوں، میں نے بیماری کے دوران سخت محنت کی اور میں عوام کی دعاؤں اور سپورٹ سے اپنی منزل ضرور حاصل کروں گا۔

شاداب خان جمعہ کو لندن میں ڈاکٹر پیٹرک کو معائنہ کروائیں گے اور اس کےبعد پیر تک قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کی روانگی سے قبل شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس وائرس کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے ہمراہ روانہ نہیں ہو سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق

شاداب خان کی عدم موجودگی میں یاسر شاہ کو قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم یاسر شاہ اب وطن واپس لوٹ آئیں گے اور شاداب عالمی کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024