• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کرینہ کپور وزن کنٹرول کرنے کے لیے کونسی غذا استعمال کرتی ہیں؟

شائع May 22, 2019
کرینہ کپور اور سیف علی خان رجوتا دیواکر کے ساتھ — انسٹاگرام فوٹو
کرینہ کپور اور سیف علی خان رجوتا دیواکر کے ساتھ — انسٹاگرام فوٹو

جسمانی وزن میں کمی لانا راتوں رات ممکن نہیں ہوتا مگر فلمی ستارے عام طور پر یہ کمال دکھاتے رہتے ہیں۔

ان میں سے ایک کرینہ کپور خان بھی ہیں جو کبھی وزن بڑھانے کے بعد اسے بہت جلد کم بھی کردیتی ہیں۔

مگر انہوں نے ایسا کمال کیسے کیا؟ یہ خود انہوں نے بتایا۔

معروف سلیبرٹی نیوٹریشن رجوتا دیواکر کے ساتھ گزشتہ دنوں کرینہ کپور اور سیف علی خان نے فیس بک اور انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں شرکت کی، جس میں انہوں نے جسمانی طور پر فٹ اور صحت مند رہنے کی ٹپس دیں۔

انہوں نے کرینہ کپور خان کے جسمانی وزن میں کمی کے راز بھی بتائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں کرینہ کپور سلاد اور سبز جوسز کی بجائے سیزن میں ملنے والی تمام قدرتی اشیا جیسے آم، جامن، دہی چاول، پاپڑ، تازہ سبزیاں، لیمن گرس چائے اور لیموں پانی کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔

کرینہ کپور نے کہا 'آپ کی غذا گھر میں تیار ہونے والی ہے، مقامی غذائیں اور اس کی مقدار کا خیال رکھنا ایسے عوامل ہیں، جن کا خیال رکھا جانا چاہیے'۔

رجوتا دیواکر نے اس موقع پر کہا 'ایک اچھی غذا سدابہار خیال کی طرح ہے، یہ ایسی نہیں جس کے لیے آپ ترسیں، اپنے گھر کا کھانا کھائیں، نوالے آہستگی سے چبائیں تاکہ پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہے'۔

انہوں نے کہا کہ اچھی نیند، صحت بخش غذا اور ورزش کرنا معمول بنانا زندگی میں نظم ضبط لاکر موٹاپے سے بچانے میں مدد دینے والے عوامل ہیں۔

اس سے قبل اپنے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد بھی کرینہ کپور خان نے اپنے وزن کو بہت جلد کم کیا تھا اور اس کا راز گھی کا استعمال کیا تھا۔

انہوں نے گھی کا استعمال حمل سے پہلے، دوران اور بعد میں جاری رکھا اور ان کے مطابق یہ نہ صرف بچے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ جسمانی وزن میں کمی میں مدد بھی دیتا ہے۔ گھی جراثیم کش، جوڑوں کیلئے بہتر، جلد کی جگمگاہٹ اور جسمانی وزن میں کمی کے لیے اچھی چربی سے بھرپور ہوتا ہے۔

کرینہ کپور نے یہ بھی بتایا کہ وہ راتوں رات وزن کم نہیں کرنا چاہتی تھیں، انہوں نے اپنے وزن کو معمول پر لانے کے لیے ایک سال کا عرصہ لیا اور ان کا کہنا تھا کہ ڈائیٹنگ سے عارضی طور پر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں مگر اس سے صحت ہمیشہ کے لیے متاثر ہوتی ہے۔

کرینہ کپور کے مطابق جسمانی وزن میں کمی کے لیے طے کردہ طریقہ کار پر جمے رہنا ہی بہتر ہوتا ہے، اگر ایسا نہ ہو تو جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن نہیں ہوتا۔

کرینہ کپور وقت پر کھانا کھانے کی وکالت کرتی ہیں اور جنک فوڈ کی سخت مخالف ہیں، ان کے مطابق کھانے کے کوئی وقت نہ ہونا صحت کے لیے نقصان دہ غذا?ں کی خواہش بڑھاتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا خواب پورا نہیں ہوپاتا، اپنے طے کردہ کھانوں تک محدود رہنا، بروقت کھانا اور جنک فوڈ سے دوری موٹاپے سے نجات کی کنجی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024