• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے پر پابندی

شائع May 24, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
پاکستانی ٹیم آج افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ سے اپنی عالمی کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کرے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی ٹیم آج افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ سے اپنی عالمی کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کرے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ 2019 میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے عالمی کپ کے دوران اہلخانہ کو انگلینڈ لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

بورڈ نے طے کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی بیوی اور اہلخانہ کو انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے دوران ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں: کیا آپ بھی ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے؟ سرفراز سے سوال

پی سی بی کی نئی پالیسی کے مطابق اگر کوئی کرکٹر اپنے اہلخانہ کو ساتھ لانا چاہے گا تو اسے پورے ایونٹ کے دوران ان کی رہائش، کھانے پینے سمیت تمام تر انتظامات خود کرنے ہوں گے۔

مشہور کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اس فیصلے کا مقصد کھلاڑیوں کی توجہ مکمل طور پر کھیل پر مرکوز رکھنا ہے تاکہ اہلخانہ کی وجہ سے ان کا کھیل متاثر نہ ہو۔

تاہم حارث سہیل وہ واحد کرکٹر ہیں جنہیں ذاتی وجوہات کے سبب اپنے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حارث سہیل 'بھوتوں' سے ڈر گئے

بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو ان کی بیوی اور اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی تھی لیکن ٹیم منیجر نے عالمی کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اس نئی پالیسی سے آگاہ کردیا ہے۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز آج سے کر رہی ہے جہاں آج وہ برسٹل میں افغانستان سے وارم اپ میچ میں نبرد آزما ہوگی جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا اور آخری وارم اپ میچ 26 مئی کو کارڈف میں ہوگا۔

قومی ٹیم ورلڈکپ میں 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 3 جون کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہی ہوگا۔

پاکستان کا تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں جبکہ چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کے خلاف ٹانٹن میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کے لیے 500 رنز کا اسکور کارڈ تیار

ایونٹ کے اہم ترین میچ میں 16جون کو پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے اور یہ میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹرفرڈ میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کا چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان پر ہوگا اور ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26 جون کو ایجبسٹن میں منعقد ہوگا۔

پاکستان کا آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان جبکہ نواں میچ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز میں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024