• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ جیتنے کیلئے ‘سپرمین’ کی طرح کھیلنا ضروری نہیں، ڈیوپلیسی

شائع May 29, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ 2019 کا افتتاحی میچ ہوگا—فوٹو:اے پی
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ 2019 کا افتتاحی میچ ہوگا—فوٹو:اے پی

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈیولپیسی نے ورلڈ کپ میں اپنے کھلاڑیوں کو دباؤ کو خاطر میں نہ لانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیت کے لیے ‘سپرمین’ کی طرح کھیلنا ضروری نہیں ہے۔

اوول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوپلیسی نے کہا کہ ‘ہم اس ٹورنامنٹ میں فیورٹ کے طور پر یا کم فیورٹ کے طور پر شامل ہوں، لیکن ہمیں میدان میں جا کر کرکٹ کھیلنی ہے اور ورلڈ کپ جیتنے کے لیے کارکردگی دکھانی ہے’۔

کھلاڑیوں کو مخاطب کرکے ان کا کہنا تھا کہ ‘اپنے آپ سے سیکھیں جس کے لیے میں ماضی کا حوالہ دے سکتا ہوں جہاں آپ محسوس کرتے تھے کہ آپ کو زیادہ کرنا ہے، آپ جانتے ہیں آپ کو اس دن سپر مین بننا پڑتا تھا’۔

ڈیوپلیسی نے کہا کہ ‘آپ ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن میرے لیے یہ وہ نہیں جس کی ہمیں ضرورت ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم ایک اچھی ٹیم ہیں جس کو ہمارے نتائج نے ثابت کردیا ہے، جو حقائق ہمارے سامنے ہیں اس کے مطابق ہماری ٹیم کسی کو بھی ہرانے کی اہلیت رکھتی ہے اس لیے ہمیں 60 گیندوں پر 180 رنز بنانے کا سوچنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس سے ہمیں مثبت نتائج نہیں ملیں گے’۔

جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ ‘اگر ہم تحمل اور پرسکون رہے اور اگر کوئی غلطی بھی ہوتی ہے تو اس کو مکمل طور پر بھول کر کھیل کی طرف واپس آکر اور اس پر مکمل توجہ دے سکتے ہیں’۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ماضی میں اچھی کارکردگی کے باوجود ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، اسی طرح گزشتہ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی جہاں جنوبی افریقی نژاد کیوی کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیل اسٹین کو چھکا مار کر جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کو اس مرتبہ کیلس، گریم اسمتھ اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

ورلڈ کپ 2019 میں جنوبی افریقہ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ سے اوول میں ہوگا جو ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024