• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
KandNs Publishing Partner

ٹیم ہار کا خوف نکال کر کھیلے، وزیراعظم کا ٹیم کو پیغام

شائع May 31, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور حمایتی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان — فائل فوٹو: ٹوئٹر
پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور حمایتی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان — فائل فوٹو: ٹوئٹر

وزیراعظم پاکستان اور ورلڈکپ 1992 کی چیمپیئن ٹیم کے کپتان عمران خان نے قومی ٹیم کو تجویز دی ہے کہ وہ شکست کا خوف دل سے نکال کھیلے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرکے وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 'میری آج ٹیم کو نصیحت وہی ہے جو میں اپنے کھلاڑیوں کو میچ سے قبل کہتا: اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھاؤ، اپنے دماغ میں ہار کا خوف نہیں آنے دو، اپنی حکمت عملی پر غالب رہو، کھیل کی آخری گیند تک لڑو۔'

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور حمایتی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 1992 ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے، اسی وجہ سے انہیں سیاست میں بھی 'کپتان' کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ 2019 میں اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کیا تاہم ٹیم نے اس میچ میں مایوس کن بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024