• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پیٹ کے درد کی شکار خاتون کی آنت سے ایک فٹ لمبا کیڑا برآمد

شائع June 19, 2019
یہ کیس چین میں سامنے آیا — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ کیس چین میں سامنے آیا — شٹر اسٹاک فوٹو

چین میں گزشتہ دنوں ایک خاتون کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے ایک فٹ لمبے طفیلی کیڑے کو دریافت کرکے دنگ رہ گئے۔

فوکس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق 41 سالہ خاتون ایک دہائی سے زائد عرصے سے پیٹ درد کی شکایت کررہی تھی اور علاج کے لیے متعدد ڈاکٹروں سے رجوع بھی کرایا، مگر کوئی بھی اس کیڑے کی تشخیص نہیں کرسکا۔

چینی صوبے جیاشنگ کے شہر ہائنینگ کے ہسپتال میں آپریشن کرنے والی ٹیم میں شامل ڈاکٹر لی جوآن نے بتایا 'میں اس وقت اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرسکی جب اتنے لمبے کیڑے کو آپریشن کے دوران دیکھا گیا، مریضہ کی آنتیں اس طفیلی کیڑے کی نشوونما کے لیے بہترین ثابت ہورہی تھی، مگر پھر بھی اس طرح کے کیس کو خود دیکھنا ناقابل ییقن ہے'۔

جب مریضہ نے گزشتہ دنوں اس ہسپتال سے رجوع کیا تھا تو ڈاکٹر جوآن نے دریافت کیا تھا کہ خاتون طفیلی کیڑوں کے انفیکشن کی شکار ہیں جو مممکنہ طور پر ان کیڑوں کے انڈوں سے آلودہ خوراک یا پانی پینے کے نتیجے میں لاحق ہوا۔

امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کے مطبق دنیا بھر میں ایک ارب 20 کروڑ سے زائد افراد اس طرح کے انفیکشن کا شکار ہیں۔

ڈاکٹر یہ تو جان نہیں سکے کہ مریضہ میں یہ انفیکشن کیسے آیا، مگر ان اندازہ یہی ہے کہ یہ آلودہ خوراک یا پانی کے استمال کا نتیجہ ہے، اور ایک دہائی سے یہ کیڑا آنتوں میں پھل پھول رہا تھا, خود خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ بغیر ابلا پانی پینے کی عادی ہیں اور ممکنہ طور پر اسی عادت کے نتیجے میں اس انفیکشن کا شکار ہوئیں۔

آپریشن کے بعد نکالا جانے والا کیڑا — فوٹو بشکریہ فاکس نیوز
آپریشن کے بعد نکالا جانے والا کیڑا — فوٹو بشکریہ فاکس نیوز

عام طور پر اس طرح کے انفیکشن کے شکار افراد میں کسی قسم کی علامات بہت کم نظر آتی ہیں مگر پیٹ کا درد اس کی ایک عام علامت ہے جبکہ کھانسی یا جسم میں کسی چیز کے رینگنے کا احساس بھی ہوسکتا ہے۔

اس سے بچنا کیسے ممکن ہے؟

اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ کھانا اچھی طرح پکا ہوا ہو اور پانی ابال کر پینا اس انفیکش سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024