• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

چیئرمین اور ایم ڈی پی سی بی کا انضمام الحق کو خراج تحسین

شائع July 17, 2019
چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے انضمام الحق کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہا— فائل فوٹو: اے پی
چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے انضمام الحق کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہا— فائل فوٹو: اے پی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے معاہدے کے اختتام پر چیئرمین سلیکشن کمیٹی کے عہدے میں مزید توسیع نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں: انضمام الحق کا سلیکشن کمیٹی چھوڑنے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستان کرکٹ کے لیے بحیثیر چیئرمین سلیکشن کمیٹی شاندار خدمات پر انضمام الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کاہ کہ "انضمام الحق پاکستان کرکٹ کے ایک رول ماڈل ہیں جنہوں نے بطور کھلاڑی اور چیف سلیکٹر ملک کی بھرپور خدمت کی ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ ان کے دور میں ہمیں بہت سے نئے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ملے اور میں انضمام الحق کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور کرکٹ کے وسیع تجربہ سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں: کپتانی نہیں چھوڑ رہا، حتمی فیصلہ پی سی بی کرے گا، سرفراز احمد

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے بھی چیئرمین سلیکشن کمیٹی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انضمام الحق اپنے کام سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ایک مثال قائم کر گئے ہیں، ہم ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پی سی بی نے اپنے پیغام میں واضح الفاظ میں کہا کہ بورڈ میں شفافیت اور پروفیشنلزم کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے اشتہار دے گا اور امید ہے کہ انضمام الحق کی جگہ نئی تعیناتی کا عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024