سعید اجمل قومی ٹیم کے کوچ بننے کے خواہشمند

شائع July 31, 2019 اپ ڈیٹ August 3, 2019
غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے سببب سعید اجمل کا کیریئر قبل از وقت ہی اختتام پذیر ہو گیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے سببب سعید اجمل کا کیریئر قبل از وقت ہی اختتام پذیر ہو گیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق مایہ ناز آف اسپنر اور ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں ممکنہ اکھاڑ پچھاڑ پیش نظر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے اور اسی تناظر میں سعید اجمل نے کوچ بننے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

سابق مایہ ناز آف اسپنر نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ نے انہیں بہت کچھ دیا اور وہ قومی ٹیم کے لیے کوچ کا کردار ادا کر کے ملک کو کچھ لوٹانا چاہتے ہیں۔

سعید اجمل نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے بابراعظم کو فیورٹ قرار دے دیا تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی سرفراز احمد کو قیادت کے منصب پر برقرار رکھ کر بابر اعظم کو مستقبل کے لیے تیار کرنا چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب ٹیسٹ چیمپئین شپ کے انعقاد کو بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت ایک مرتبہ پھر دوچند ہو جائے گی اور شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم تک لانے میں بھی مدد ملے گی۔

سعید اجمل نے 35ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 178 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 113 ون ڈے میچوں میں 184 اور 64 ٹی20 میچوں میں 85وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024