• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

انگلینڈ کو ایک اور دھچکا، اینڈرسن لارڈز ٹیسٹ سے باہر

شائع August 6, 2019 اپ ڈیٹ August 9, 2019
جیمز اینڈرسن انجری کے سبب ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف 4 اوورز ہی کرا سکے تھے— فوٹو:
جیمز اینڈرسن انجری کے سبب ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف 4 اوورز ہی کرا سکے تھے— فوٹو:

ایشز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد انگلینڈ کو ایک اور دھچکا لگا ہے اور وہ لارڈز میں کھیلنے جانے والے ٹیسٹ میچ میں تجربہ کار جیمز اینڈرسن کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔

جیمز اینڈرسن سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور میچ کی پہلی میں چار اوورز کرانے کے بعد باہر چکے گئے تھے۔

اس کے بعد اینڈرسن میچ میں دوبارہ باؤلنگ نہیں کر سکے تھے اور خصوصاً میچ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کو ان کی کمی شدت محسوس ہوئی تھی کیونکہ مذکورہ اننگز میں ایک باؤلر کم ہونے پر انگلینڈ کے کپتان جو روٹ انتہائی پریشان نظر آئے تھے اور آسٹریلیا نے اس چیز کا فائدہ اٹھا کر رنز کے ڈھیر لگا دیے تھے۔

ایم آر آئی اسکین سے ظاہر ہوا ہے کہ اینڈرسن کو انجری سے صحتیابی ہونے کے لیے وقت درکار ہے اور اب انگلینڈ کے ساتھ ساتھ اپنی کاؤنٹی ٹیم لنکا شائر کے ساتھ بحالی کے عمل سے گزریں گے۔

اینڈرسن 14 اگست سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ میں تو انگلینڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے لیکن انگلینڈ کو امید ہے کہ سیریز کے بقیہ میچوں میں اسے ٹیم کے سب سے تجربہ کار باؤلر کی خدمات حاصل ہوں گی۔

یاد رہے کہ انجری مسائل کے سبب انگلش فاسٹ باؤلر مارک وُڈ بھی پورے سیزن کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

جیمز اینڈرسن کی جگہ لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں جوفرا آرچر کو کھلائے جانے کا امکان ہے لیکن اس کے لیے انہیں پہلے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا۔

جوفرا آرچر بھی انجری کے سبب سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے جس میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024