• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

قومی ٹیم کے کوچز کے لیے پی سی بی نے اشتہار دے دیا

شائع August 9, 2019 اپ ڈیٹ August 15, 2019
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کسی بھی کوچ کے معاہدے میں توسیع نہیں کی— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کسی بھی کوچ کے معاہدے میں توسیع نہیں کی— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو عہدوں سے فارغ کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے اشتہار شائع کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابقہ کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باؤلنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کو عہدوں سے فارغ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

پی سی بی نے ہیڈ کوچ، باؤلنگ کوچ، بیٹنگ کوچ کے ساتھ ساتھ ٹریننگ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ عہدے کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

بورڈ نےکوچنگ کےخواہش مند امیدواروں کے لیے معیار کا بھی اعلان کیا ہے اور بیٹنگ، باؤلنگ اور ہیڈ کوچ کے لیے لیول ٹو کورس اور تین سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ٹرینٹر کے لیےاسپورٹس میڈسن یا اسپورٹس سائنس میں بیچلر ڈگری کےساتھ تین سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق ہیڈ کوچ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹر کو ترجیح دی جائے گی لیکن دس سال فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑی بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ کے لیے بھی امیدوار کا متعلقہ شعبے میں تجربہ دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے 'مایوسی اور دکھ' ہوا، مکی آرتھر

اوپر درج معیار پر پورا اترنے والے نوکری کے خواہشمند افراد 23اگست تک اپنی تصویر کے ساتھ نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

شارٹ لسٹ کیے جانے والے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے اور پھر کوچنگ اسٹاف کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024