• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آصف زرداری طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل

شائع August 29, 2019
آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوفا کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے یا نہیں، پمز اسٹاف — فائل فوٹو/ڈان نیوز
آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوفا کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے یا نہیں، پمز اسٹاف — فائل فوٹو/ڈان نیوز

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طبی معائنے کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پمز اسٹاف کے مطابق آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے کہ سابق صدر کو ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے یا نہیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو کمر درد اور دل کی تکالیف کا سامنا ہے۔

سابق صدر کو بکتر بند گاڑی میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کے دورے کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

رابطے پر پمز ایگزیکٹو ڈائریکٹر انصار مسعود کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کا ہسپتال کا دورہ معمول کے ٹیسٹ کے لیے تھا۔

خیال رہے کہ قومی احتساب ادارے (نیب) نے سابق صدر کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 10 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کیے جانے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

16 اگست کو عدالت نے سابق صدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔

جیل منتقلی کے بعد پیپلز پارٹی اراکین و رہنما حکومت کے خلاف آصف زرداری کو صحت کی سہولیات فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت آصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کررہی ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹروں کی تجویز پر عمل نہ کرکے ان کے والد آصف علی زرداری کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

قبل ازیں ہسپتال کے ڈاکٹر نے ڈان کو بتایا تھا کہ چند روز قبل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے جیل میں آصف علی زرداری کا معائنہ کیا اور تجویز دی تھی کہ ان کے دل کے عارضے سے متعلق ہسپتال میں چند ٹیسٹ ہونے چاہیے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت فیصلہ کرے گی کہ آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم ٹیسٹ کر رہے ہیں اور بہتر ہوگا کہ انہیں ہسپتال میں داخل کردیا جائے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024