• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بل گیٹس کو زندگی میں کس چیز سے سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے؟

شائع August 30, 2019
بل گیٹس — فوٹو بشکریہ نیٹ فلیکس
بل گیٹس — فوٹو بشکریہ نیٹ فلیکس

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس برسوں دنیا کے امیر ترین شخص رہے (اب یہ اعزاز ایمیزون کے بانی جیف بیزوز کے پاس چلا گیا ہے) اور اب بھی طاقتور ترین افراد میں سے ایک ہیں، مگر انہیں اپنی زندگی میں سب سے زیادہ ڈر کس بات سے لگتا ہے؟

اس کا جواب بہت جلد اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس پر نشر ہونے والی دستاویزی فلم میں مل سکے گا جس میں بل گیٹس کی شخصیت کو موضوع بنایا گیا ہے۔

3 حصوں پر مشتمل یہ ڈاکو مینٹری 20 ستمبر کو جاری کی جائے گی جس کی ہدایات آسکر ایوارڈ یافتہ ڈیوڈ Guggenheim نے دی ہے اور اسے انسائیڈ بلز برین: ڈی کوڈنگ بل گیٹس کا نام دیا گیا ہے۔

اس میں لوگوں کو معلوم ہوسکے گا کہ بل گیٹس کس طرح دنیا کو درپیش چند پیچیدہ ترین مسائل کے منفرد حل کی تلاش کرتے ہیں اور اب بھی وہ ذہنی طور پر اتنے ہی پرامید، پرتجسس ہیں جتنا وہ مائیکرو سافٹ کو چلانے کے دوران تھے۔

اس کا ٹریلر جاری کیا گیا جس میں ایک موقع پر بل گیٹس سے پوچھا جاتا ہے 'آپ کی زندگہ کا سب سے بڑا خوف کیا ہے؟'۔

اس پر بل گیٹس نے جواب دیا 'میں نہیں چاہتا کہ میرا دماغ کام کرنا بند کردے'۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک انٹرویو میں بل گیٹس سے پوچھا گیا تھا کہ وہ زندگی میں سب سے زیادہ کس چیز سے خوفزدہ ہیں؟

تو انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد الزائمر کے شکار ہیں اور انہیں ڈر ہے کہ وہ بھی اس بیماری میں مبتلا نہ ہوجائیں، واضح رہے کہ الزائمر میں دماغی صلاحیت بہت کم ہوجاتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس نے کام کرنا بند کردیا ہے۔

امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا ' زیادہ سے زیادہ افراد الزائمر کا شکار ہورہے ہیں اور یہ ایک المناک مرض ہے، مگر میرا ماننا ہے کہ اگر وسائل کا درست استعمال کریں تو اس سے نمٹا جاسکتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود اس بیماری کا شکار ہونے کے خیال سے خوفزدہ ہیں اور کہتے ہیں کہ 'میں اپنے دماغ کو جس حد تک ممکن ہوسکا، سرگرم رکھنا چاہتا ہوں'۔

اس ٹریلر کو بل گیٹس نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا 'مجھے توقع ہے کہ آپ اس سے لطف اندوز ہوسکیں گے'۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا 'ڈیوڈ کے پاس آئیڈیا ہے کہ ایسی ڈاکومینٹری بنائی جائے جس میں دیکھا جائے کہ میں نے جو بڑے پراجیکٹ کیے وہ کتنے مشکل تھے اور ہوسکتا ہے کہ ان پر عمل نہ ہوتا، یہ خیال میرے لیے دلچسپ تھا، مجھے توقع ہے کہ اس ڈاکومینٹری سے لوگوں میں بڑے مسائل پر قابو پانے کے لیے امید پیدا ہوگی'۔

نیٹ فلیکس کی جانب سے اس ڈاکومینٹری کے بارے میں جو بتایا گیا ہے کہ اس کے مطابق اس میں بل اور ملینڈا گیٹس کے انٹرویوز لیے گئے، ان کے دوستوں، گھروالوں اور والدین کو دیکھا گیا، یہ جانا گیا کہ کس طرح ایک شخص دنیا میں تنوع پیدا کرکے اسے بدل سکتا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024