• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ملک کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک

شائع September 16, 2019
ضلعی انتظامیہ نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کر دیا—تصویر:شٹراسٹاک
ضلعی انتظامیہ نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کر دیا—تصویر:شٹراسٹاک

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون سیزن کے اختتام کے ساتھ ساتھ مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں مریض ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔

راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے اور ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے 3 سرکاری ہسپتالوں میں اتوار کے روز 195 مریض لائے گئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 543 تک جاپہنچی۔

ایک رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی کی گئی جس کے باعث ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں 8 افراد داخل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 12 سو کیسز

میونسپل کارپوریشن کے عملے کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث ڈینگی لاروا کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں، ایک ملازم نے بتایا کہ سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کے باعث ادارہ دیوالیہ ہوچکا ہے۔

تاہم بہاولپور میں اتوار کے روز ڈینگی مریضوں کے لیے قائم خصوصی وارڈز سے 28 افراد کو طبیعت بہتر ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیشل برانچ پنجاب نے صوبے کے 6 اضلاع کو ڈینگی کے حوالے سے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ محکمہ صحت کے حکام نے ڈینگی پھیلنے کے خطرے کے پیشِ نظر بروقت اقدامات نہیں کیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ڈینگی کی نئی قسم دریافت

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ راولپنڈی میں مذکورہ بیماری کی روک تھام نہ کیے جانے کے سبب لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان میں بھی یہ وبا پھوٹ سکتی ہے۔

لاہور میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز

ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلعی انتظامیہ نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کر دیا۔

اس مہم کے دوران عوام الناس کو انسداد ڈینگی سے متعلق بھر پور آگاہی دی جائے گی اور اس دوران ڈینگی سے بچاو کے پیغامات والے فلوٹس لاہور کی سٹرکوں پر موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ایچ او: دنیا کی پہلی ڈینگی ویکسین کی منظوری

ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے بتایا کہ ایجوکیشن اتھارٹی سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں 18 لاکھ بچوں کو آگاہی مہم میں شامل کرے گی اس دوران یونیورسٹیز، کالجز اور اسکولز کے بچوں کو ڈینگی سے بچاؤ کا سفیر بنایا جائے گا۔

انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ اپنے اردگرد کا ماحول صاف رکھیں اور کسی جگہ پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں جبکہ دیگر افراد کو بھی ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔

دوسری جانب خیبرپختنوخوا کے ضلع مانسہرہ میں 89 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے باعث محکمہ صحت کے حکام، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مدد سے آگاہی مہم کا آغاز کرنے پر مجبور ہیں۔

اس ضمن میں ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ افسر ڈاکٹر ناصر شاہ نے بتایا کہ ’شہری علاقوں میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 13 کیسز دیہی یونین کونسلز میں سامنے آئے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024