• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی: پاک سری لنکا سیریز کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

شائع September 26, 2019 اپ ڈیٹ October 1, 2019
سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی حصار میں پریکٹس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی لایا گیا— فوٹو: اے ایف پی
سری لنکن ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی حصار میں پریکٹس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی لایا گیا— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا کل سے کراچی میں آغاز سے ہو رہا ہے جس کے لیے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کھیلا جائے گا جس کے بعد سیریز کے بقیہ دونوں ون ڈے میچز 29 ستمبر اور دو اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے حمایت کرے، سرفراز

سیریز کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کر لیے ہیں جبکہ اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے پارکنگ انتظامات اور ٹریفک کے لیے متبادل راستوں کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے بتایا کہ ٹیموں کے اسٹیڈیم سے ہوٹل تک کے راستوں کے دوران تقریباً ساڑھے 4ہزار پولیس ہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

سینئر پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ٹیموں کے راستوں کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کے اندر پاک فوج کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی، اسٹیڈیم میں رینجرز بھی موجود ہو گی جبکہ پارکنگ ایریاز میں پولیس اور رینجرز دونوں کو تعینات کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں صرف اسٹیڈیم کے احاطے میں تقریباً 1300 پولیس اہلکاروں تعینات کیا جائے گا جبکہ ٹریفک کے انتظامات بھی کیے جا چکے ہیں تاکہ شہریوں کو تکلیف سے بچایا جا سکے۔

ٹریفک انتظامات

جمعہ کو میچ شروع سے قبل ہی کارساز سے حسن اسکوائر جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند ہو گا جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے ٹائم میڈیکوز اور ڈالمیا روڈ بھی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہو گا۔

البتہ مریضوں اور تیمارداروں کے لیے نیو ٹاؤن سے بذریعہ اسٹیڈیم روڈ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اور لیاقت نیشنل ہسپتال آنے والا راستہ کھلا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش، قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ سیکیورٹی کی غرض سے نیشنل اسٹیڈیم کی اطراف کی سڑکیں بند ہوں گی جبکہ کارساز اور حسن اسکوائر کے اطراف کے رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر گھروں کو جا سکیں گے لیکن دیگر افراد کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ادھر ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے بتایا کہ 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے میچز کے دوران کراچی کے شہریوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا انتظام کیا ہے۔

پارکنگ انتظامات

جایود مہر نے مزید بتایا کہ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے جن شائقین کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے وہ اپنے ٹکٹ اور شناختی کارڈ کو دکھا کر پہلے سے مختص کردہ علاقوں میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

اس سلسلے میں اردو یونیورسٹی کے گراؤنڈ، ملینیئم مال کے قریب غریب نواز فٹبال اسٹیڈیم، حسن اسکوائر پر ایکسپو سینٹر اور اسٹیڈیم روڈ پر رانا لیاقت گرلز کالج پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹریفک کے لیے متبادل راستے

کارساز

نرسری سے آنے والے ٹریفک کو اسٹیڈیم کی طرف آنے والے حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور ان گاڑیوں کو شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا جہاں سے وہ راشد منہاس روڈ کے ذریعے نیپا کی جانب جا سکیں گے۔

ملینیئم مال

راشد منہاس روڈ سے آنے اور جانے والے ٹریفک کو اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور انہیں نیپا، ملینیئم مال(عسکری4)، ڈرگ روڈ سے شاہراہ فیصل یا ملینیئم مال، نیپا سے صفورا چورنگی یا یا نیپا سے گلشن چورنگی اور وہاں سے سہراب گوٹھ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

نیو ٹاؤن چورنگی

یونیورسٹی روڈ پر کسی بھی قسم کے ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ سے نیو ٹاؤن چورنگی کی جانب مڑنے کی اجازت نہیں ہو گی اور ٹریفک کو جیل، شہید ملت روڈ یا پیپلز چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ڈی آئی جی ٹریفک نے میچ کے دوران یونیورسٹی روڈ، شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رکھنے کا اعلان کیا۔

ہیوی ٹریفک

شہر میں آنے والے ہیوی ٹریفک کو سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر اور پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024