• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسمارٹ فون پر بہت زیادہ انحصار ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ

شائع October 2, 2019
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

نوجوانوں کے اندر اسمارٹ فون کی لت ان کے اندر ڈپریشن اور اکیلے پن کے خطرات بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔

اب تک کئی تحقیقی رپورٹس میں اسمارٹ فون پر انحصار اور ڈپریشن و اکیلے پن کی علامات کے درمیان تعلق کی نشاندہی ہوچکی ہے، تاہم یہ واضح نہیں تھا کہ اس کی وجہ اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال ہے یا ڈپریشن اور اکیلا پن اس انحصار کو بڑھاتا ہے۔

اس حوالے سے حقائق جاننے کے لیے امریکا کی ایریزونا یونیورسٹی کی تحقیق میں 346 نوجوانوں کی خدمات حاصل کی گئیں جن کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ اسمارٹ فون پر انحصار ڈپریشن اور اکیلے پن کی علامات کی پیشگوئی کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ اسمارٹ فون پر انحصار بعد کی زندگی میں پراہ راست ڈپریشن کی علامات کی پیشگوئی کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ ان ڈیوائسز پر بہت زیادہ انحصار کرنے لگے ہیں اور اگر وہ رسائی میں نہ ہو تو ذہنی بے چینی کا شکار ہوجاتے ہیں اور وہ روزمرہ کی زندگی کے تعین کے لیے بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران اسمارٹ فون پر انحصار پر توجہ دی گئی اور یہ نہیں دیکھا گیا کہ اسمارٹ فون کے عام استعمال سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ وہ کارآمد ڈیوائس ہے جو دیگر سے جڑنے میں مدد دیتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ اسمارٹ فون پر منحصر ہونے اور ذہنی صحت پر اس کے منفی اثرات کے درمیان تعلق موجود ہے اور یہ جاننا بہت اہم ہے کہ اس مسئلے پر قابو کیسے پایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈپریشن اور اکیلا پن اسمارٹ فون کے انحصار کی جانب لے جاتا ہے تو ہم لوگوں کی ذہنی صحت کو ٹھیک کرکے اسے کم کرسکتے ہیں، مگر اسمارٹ فون پر انحصار کی وجہ سے ڈپریشن یا دیگر کا شکار ہوتے ہیں، تو اچھی شخصیت کے لیے اس انحصار کو کم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف Adolescent Health میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024