• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ٹماٹر کھانے والے مرد کے اسپرم طاقتور ہوتے ہیں، تحقیق

شائع October 12, 2019
یومیہ 15 گرام لائیکوپین کھانے سے اسپرم طاقتور بنتے ہیں، ماہرین—فوٹو: شٹر اسٹاک
یومیہ 15 گرام لائیکوپین کھانے سے اسپرم طاقتور بنتے ہیں، ماہرین—فوٹو: شٹر اسٹاک

اگرچہ ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں اور پھل متعدد امراض میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، تاہم ایک تازہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ٹماٹر میں پائی جانے والی خاص غذا مرد حضرات کے ’اسپرم‘ کو طاقتور بناتی ہے۔

برطانیہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ٹماٹر سمیت دیگر پھلوں اور سبزیوں میں پائی جانے والی غذا لائیکوپین سے مرد حضرات کے اسپرم طاقتور بنتے ہیں جس وجہ سے وہ مرد دیگر مردوں کے مقابلے زیادہ زرخیز ہوتا ہے۔

یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق کے مطابق جو مرد حضرات یومیہ بنیادوں پر ٹماٹر کا پیسٹ یا کیچپ کھاتے ہیں ان کے اسپرم ٹماٹر نہ کھانے والے افراد سے مختلف، بڑے اور تیز ہوتے ہیں۔

ماہرین نے تین ماہ کی تحقیق کے بعد اسپرم کا جائزہ لیا—فوٹو: یونیورسٹی آف شیفلڈ
ماہرین نے تین ماہ کی تحقیق کے بعد اسپرم کا جائزہ لیا—فوٹو: یونیورسٹی آف شیفلڈ

برطانیہ کی یونیورسٹی آف شیفلڈ کے ماہرین کی جانب سے 60 رضاکار مرد حضرات پر تین ماہ تک کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ جو مرد حضرات یومیہ محض 2 کھانے کے چمچ ٹماٹر کا کیچپ یا ساس استعمال کرتے ہیں ان کے ’اسپرم‘ طاقتور بنتےہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے تین ماہ تک 19 سے 30 سال کے مرد حضرات کو 2 مختلف گروپس میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو لائکوپین والی دوائی دی جب کہ دوسرے گروپ کو دوائی کے نام پر عام چیز دی گئی اور آخر میں ان کے ’اسپرمز‘ کا جائزہ لیا گیا۔

اسپرمز کے جائزے سے معلوم ہوا کہ مرد یومیہ 2 کھانے کے چمچ یا محض 15 گرم تک لائیکوپین بھی کھاتے ہیں تو ان کے اسپرم مضبوط، تیز اور بڑے ہوتے ہیں جس وجہ ایسے مرد حضرات جلد والد بننے کے قابل بن جاتےہیں۔

ماہرین کے مطابق لائیکوپین کا مرد حضرات کی زرخیزی اور بانجھ پن سے تعلق ہے اور اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاہم یہ بات واضح ہے کہ ٹماٹر میں وافر مقدار میں پائی جانے والی لائیکوپین مرد حضرات کے لیے فائدہ مند ہے۔

لائیکوپین کھانے والے مرد میں بانجھ پن کا خطرہ نہیں ہوتا—فوٹو: شٹر اسٹاک
لائیکوپین کھانے والے مرد میں بانجھ پن کا خطرہ نہیں ہوتا—فوٹو: شٹر اسٹاک

تحقیق کے مطابق لائیکوپین کھانے والے مرد حضرات کے اسپرم اس غذا کو نہ کھانے والے مرد حضرات سے 40 سے 50 فیصد طاقتور، بڑے اور تیز ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ لائیکوپین کھانے سے خواتین کی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں یا پھر لائیکوپین کا جنسی طاقت یا بیماریوں سے بھی کوئی تعلق ہے۔

تحقیق میں صرف اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ لائیکوپین کھانے سے مرد حضرات کے اسپرم طاقتور بنتے ہیں اور یہ خاص غذا ٹماٹر میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔

اس تحقیق سے قبل بھی مختلف تحقیقات میں ٹماٹر کے فوائد بتائے جا چکے ہیں،بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹماٹر انسان کے مختلف سیلز کو نقصان پہنچانے سے محفوظ رکھتے ہیں۔

بعض ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لائیکوپین جو ٹماٹر میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہے وہ پروسٹیٹ کینسر سمیت دل کے امراض کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

یہ خاص طرح کی غذا دیگر قدرتی سبزیوں اور پھلوں میں بھی پائی جاتی ہے۔

لائیکوپین سے تیار سپلیمنٹ بھی مارکیٹ میں موجود ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک
لائیکوپین سے تیار سپلیمنٹ بھی مارکیٹ میں موجود ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024