• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
شائع October 17, 2019

جانوروں کی دنگ کردینے والی انعام یافتہ تصاویر



مارموٹ تو مشکل میں ہے مگر اس تصویر نے ضرور کامیابی حاصل کرلی ہے۔

دی مومنٹ نامی تصویر پر چین سے تعلق رکھنے والے یونگ چنگ باﺅ نے وائلڈ لائف فوٹو گرافر آف دی ائیر 2019 کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

اس تصویر (نیچے دیکھ سکتے ہیں) میں تبتی لومڑی نے اپنے شکار کو لگ بھگ پھانس لیا ہے اور مارموٹ کے تاثرات لگ بھگ انسانوں جیسے ہیں۔

ججز پینل کے مطابق فوٹوگرافی کے لحاظ سے یہ بہت مثالی لمحہ ہے، دونوں جانوروں کے تاثرات کی شدت اور انداز کے ساتھ پنچوں کی پوزیشن نے اس کا توازن مثالی بنادیا ہے۔

وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ائیر کا ایک بین الاقوامی مقابلہ ہے جو لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کی جانب سے منعقد کرایا جاتا ہے۔

اس سال مقابلے کے لیے سو ممالک سے 48 ہزار انٹریز بھیجی گئیں اور 19 کیٹیگریز ونرکا ناموں کا اعلان کیا گیا، جبکہ ایک سو تصاویر کو نیچرل ہسٹری میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا اور پھر برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا میں متعدد مقامات پر بھی ان کی نمائش ہوگی۔

دی مومنٹ

فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن
فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن

اس تصویر کی کہانی تو اوپر بیان ہوچکی ہے اور اس کو لینے والے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ائیر قرار پائے۔

نائٹ گلو

فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن
فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن

14 سال کے کروز ارڈمان کو ینگ وائلڈ لائف فوٹوگرافر قرار دیا گیا اور انہوں نے انڈویشیا کے ساحلی علاقے میں رات کو اس بڑی سکویڈ کی تصویر لی جو جگمگاتی ہوئی محسوس ہورہی ہے۔

ہمنگ سرپرائز

فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن
فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن

تھامس ایسٹربروک کو 10 یا اس سے کم عمر فوٹوگرافر میں پہلا انعام ملا جس میں ایک ہمنگ برڈ ایک پھول سے رس چوس رہا ہے۔

ارلی رائزر

فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن
فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن

15 سے 17 سال کے فوٹوگرافر کی کیٹیگری کا اعزاز ریکارڈو مارشیگینی نے اس تصویر کی بدولت اپنے نام کیا، جس میں گیلادا نامی بندر کی نسل سے تعلق رکھنے والی ماں اپنے بچے کے ساتھ ایک جگہ سے گزر رہی ہے۔

سنو پلیٹو نوماڈز

فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن
فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن

چین کے شانگ زین فان نے اپنے ماحول میں موجود جانوروں کی کیٹیگری کا ایوارڈ اپنے نام کیا، اس تصویر میں تبت میں پائے جانے والے بارہ سینگوں کی نسل کے نر chiru کا ریوڑ چین کے ایک صحرا پر برفانی ڈھلان سے گزر رہا ہے اور ان کے نقش برف پر بن گئے ہیں۔

دھوکا دیتے چہرے

فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن
فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن

بھارت کے Buxa ٹائیگر ریزرو میں فوٹوگرافر ریپن بسواس نے اس مکڑی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جو ایک سرخ چیونٹیوں کی کالونی کے قریب خود کو ایک چیونٹی کی طرح ظاہر کررہی تھی، یہ مکڑی بظاہر ان کا شکار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آبی عجوبے

فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن
فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن

پونڈ ورلڈ نامی کیٹیگری میں اٹلی کے ساﺅتھ ٹرول کے اس تالاب میں موجود مینڈکوں کی اس خوابناک تصویر کو مینوئل پیلاکنر نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے انعام جیتا۔

عقاب کی سرزمین

فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن
فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن

شمالی ناروے میں فوٹوگرافر آڈیون رکارڈسن نے اپنے گھر کے قریب ایک کیمرا 3 سال قبل ایک درخت کی شاخ میں لگا دیا تھا اور سنہرا عقاب بتدریج اس کیمرے کا عادی ہوگیا اور اس شاخ پر آکر بیٹھنے لگا۔

چیونٹیوں کی فوج

فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن
فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن

امریکی فوٹو گرافر ڈینیئل کرونیور نے چیونٹیوں کی اس کالونی کی تصویر کوسٹا ریکار میں لی، یہ چیونٹیاں دن کے وقت اپنے جسموں کو استعمال کرکے ملکہ اور انڈوں کے لیے گھونسلا بنالیتی ہیں۔

پوما کا حملہ

فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن
فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن

چلی کے سطح مرتفع پیٹاگونیا میں پوما کی جانب سے لیما کی نسل کے اس چوپائے پر حملے کو کیمرے کی آنکھ جرمنی کے انگو آرنڈٹ نے محفوظ کیا۔

چوہوں کا اجتماع

فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن
فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن

اربن وائلڈ لائف کیٹیگری کے لیے نیویارک کے بھورے چوہوں کے اجتماع کی اس تصویر نے چالی ہملٹن جونز کو کیٹیگری کا فاتح بنادیا۔

سنو اینجل

فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن
فوٹو بشکریہ نیچرل ہسٹری میوزیم لندن

امریکی فوٹوگرافر میکس واہ کو بلیک اینڈ وائٹ فوٹوگرافی کیٹیگری کا انعام اس تصویر میں ملا جو یلو اسٹون نیشنل پارک میں سرما کے ایک برفانی طوفان کا سامنا کرنے والے امریکن بائی سن کی ہے۔