• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کیا زیادہ میگا پکسلز کیمرے بہترین فوٹوز کی ضمانت ہوتے ہیں؟

شائع October 20, 2019
64 میگا پکسل والا ایک اسمارٹ فون — فوٹو بشکریہ رئیل می
64 میگا پکسل والا ایک اسمارٹ فون — فوٹو بشکریہ رئیل می

نوکیا نے 2012 میں 808 پیورویو میں 41 میگا پکسل کیمرا دے کر اس وقت لوگوں کو دنگ کردیا تھا اور اس کے بعد اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں لوگوں کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے زیادہ میگا پکسلز والے کیمروں کی جنگ جاری ہے۔

اب تو 48 اور 64 میگا پکسل کیمرے سے لیس فونز بھی عام ہورہے ہیں جیسے شیاﺅمی اور رئیل می نے تو 64 میگا پکسل کیمرے والے فونز متعارف کرادیئے ہیں جبکہ 48 میگا پکسل کیمرے والے فونز اب تک متعدد کمپنیاں رواں سال کے دوران پیش کرچکی ہیں۔

مگر کیا آپ 48 میگا پکسل اور 64 میگا پکسلز کیمرے کے درمیان فرق بتا سکتے ہیں؟ یا ان میں زیادہ اچھا کونسا ہے، یہ فرق بیان کرسکتے ہیں؟

زیادہ میگا پکسلز کا مطلب بہتر فوٹو گرافی؟

کیا آپ کے خیال میں زیادہ میگا پکسلز کا مطلب بہتر تصاویر ہے؟ مگر یہ درست نہیں۔

یقیناً 48 یا 64 میگا پکسل کیمرے ایک اچھی پیشرفت ہے مگر یہ بات تصویر کے معیار کی نہیں، میگا پکسل کیمرے یا فوٹو کوالٹی کا پیمانہ نہیں، درحقیقت 2 ہزار میگا پکسل والا کیمرا بھی بیکار تصاویر لے سکتا ہے۔

درحقیقت زیادہ میگاپکسلز کا مطلب یہ ہے کہ کیمرے کا سنسر منظر کی زیادہ تفصیلات جمع کرسکتا ہے مگر یہ بہترین معیار کی ضمانت نہیں ہوتا۔

کیمرا سنسر میں زیادہ پکسلز کی موجودگی کا مطلب ہے کہ منظر میں پکسلز چھوٹے ہوں گے مگر اسمارٹ فون کی باڈی کے حجم اور اس کے اندر موجود کیمرا سنسر سے تصویر کا معیار متاثر ہوسکتا ہے۔

روب لیٹن آسٹریلیا کی بونڈ یونیورسٹی میں موبائل جرنلزم اور اسمارٹ فون فوٹوگرافی کی تعلیم دیتے ہیں اور وہ بتاتے ہیں 'جب اسمارٹ فون میگاپکسلز کے نمبروں اور تصویر کے معیار کے درمیان کی بات ہو تو معیار تعداد پر زیادہ اہمیت رکھتا ہے، پرانی مارکیٹنگ تیکنیک نے اس خیال کو حقیقت بنارکھا ہے کہ اسمارٹ فون کیمرا جتنے زیادہ میگا پکسل کا ہوگا، تصویر کا معیار بھی اتنا بہتر ہوگا۔ مگر یہ ہمیشہ درست نہیں ہوتا بلکہ متعدد عناصر کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے، جیسے سنسر کا سائز، مشین لرننگ اور نیورل نیٹ ورک سے امیج پراسیسنگ وغیرہ'۔

انہوں نے بتایا 'موجودہ عہد میں یہ عناصر زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، زیادہ بڑے سنسرز ان سنسرز کے مقابلے میں زیادہ معیاری تصاویر فراہم کرتے ہیں، جن میں زیادہ میگا پکسلز ہوتے ہیں جو زیادہ روشنی جذب کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے'۔

آسان الفاط میں کسی تصویر کے معیار کا تعین اس بات پر ہوتا ہے کہ اس کا سنسر کتنی روشنی کو اپنے اندر جذب کرنے کے قابل ہے۔

بڑے سنسر میں پکسلز بھی بڑے ہوتے ہیں اور وہ روشنی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے تصویر کا رزلٹ بہترین آتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر گوگل، سام سنگ یا ایپل کے فونز کے 12 میگا پکسل کیمروں کا معیار زیادہ میگاپکسل والے کیمرا فونز سے بہت زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024