• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
شائع October 21, 2019
مریم نباتنزی نے پہلی مرتبہ 13 برس کی عمر میں جڑواں بچوں کو جنم دیا —فوٹو: رائٹرز
مریم نباتنزی نے پہلی مرتبہ 13 برس کی عمر میں جڑواں بچوں کو جنم دیا —فوٹو: رائٹرز

عام طور حاملہ خواتین ایک بچے کو جنم دیتی ہیں، تاہم باعث خواتین ایسی بھی ہیں جن کے ہاں جڑواں بچے ہوتے ہیں۔

تاہم کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جن کے ہاں بیک وقت 3 جب کہ کچھ کے ہاں 4 اور کسی کے ہاں 5 یا اس سے بھی زائد بچے پیدا ہوئے ہیں۔

ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ ہر خاتون ہر مرتبہ ایک سے زائد اور ہر چوتھی یا پانچویں بار 3 سے زائد بچوں کو جنم دے۔

لیکن افریقی ملک یوگنڈا کی 40 سالہ مریم نباتنزی شاید وہ دنیا کی واحد خاتون ہیں جن کے ہاں ہر مرتبہ ایک سے زائد، چار بار 3 اور پانچ بار 3 سے زائد بچے پیدا ہوئے۔

محض 40 سال کی عمر میں مریم نباتنزی کی جانب سے 44 بچوں کو جنم دیے جانے کے بعد مقامی ڈاکٹرز نے خاتون پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کی بچہ دانی ہی نکال دی۔

’نیوزی لینڈ ہیرالڈ‘ کے مطابق 40 سالہ مریم نباتنزی نے محض 12 برس کی عمر میں شادی کی اور ان کے ہاں شادی کے ایک سال بعد پہلی مرتبہ ہی جڑواں بچے پیدا ہوئے۔

خاتون کے سب سے بڑے بچوں کی عمر 26 برس ہے— فوٹو: رائٹرز
خاتون کے سب سے بڑے بچوں کی عمر 26 برس ہے— فوٹو: رائٹرز

پہلی مرتبہ جڑواں بچوں کو جنم دینے کے بعد مریم نباتنزی نے مسلسل 5 مرتبہ جڑواں بچوں کو جنم دیا اور پھر انہوں نے 4 بار 3 بچوں اور پانچ بار 4 بچوں کو جنم دیا۔

مریم نباتنزی گزشتہ 27 برس میں محض 15 بار حاملہ ہوئیں اور انہوں نے 44 بچوں کو جنم دیا، جن میں سے 6 بچے کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے پیدائش کے فوری بعد چل بسے۔

خاتون کے سب سے بڑے بچوں کی عمر 26 برس ہے اور انہوں نے گریجوئیشن کرلیا ہے جب کہ خاتون کے دوسرے بڑے بچے بھی ہائی اسکول و مڈل اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

یوگنڈا کے ڈاکٹرز کے مطابق مریم نباتنزی کی بچہ دانی عام خواتین کے مقابلے جسامت میں بڑی ہے، جس وجہ سے ان میں بچوں کو جنم دینے کی صلاحیت بھی عام خواتین کے مقابلے زیادہ ہے۔

ڈاکٹرز نے تین سال قبل خاتون پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے ان کی نس بندی کردی تھی—فوٹو: فیس بک
ڈاکٹرز نے تین سال قبل خاتون پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے ان کی نس بندی کردی تھی—فوٹو: فیس بک

مریم نباتنزی کو ڈاکٹرز نے دنیا کی زرخیز ترین خاتون بھی قرار دیا، تاہم بڑھتی عمر کی وجہ سے ڈاکٹرز نے تین سال قبل ان کے ہاں پیدا ہونے والے آخری جڑواں بچوں کے بعد ان کی بچہ دانی نکال دی تھی۔

خاتون کے مطابق ڈاکٹرز نے ڈیلیوری ہونے کے بعد انہیں بتایا کہ ان کی نس بندی کردی گئی ہے اور ڈاکٹرز نہیں چاہتے کہ وہ مزید بچے پیدا کریں۔

مریم نباتنزی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ اب بھی اگر ان کے ہاں بچے ہوئے تو وہ ایک سے زائد ہی ہوں گے اور بڑھتی عمر کی وجہ سے اب انہیں صحت کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہر مرتبہ ایک سے زائد بچے پیدا کرنے کی وجہ سے مریم نباتنزی کو شوہر بھی کچھ سال قبل چھوڑ کر چلے گئے تھے، جس وجہ سے وہ اب بچوں کی واحد کفیل ہیں اور ان کے مالی مسائل دن بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

ہر بار ایک سے زائد بچوں کو جنم دینے کی وجہ سے مریم کو شوہر بھی چھوڑ کر چلے گئے—فوٹو: اے اسٹاک
ہر بار ایک سے زائد بچوں کو جنم دینے کی وجہ سے مریم کو شوہر بھی چھوڑ کر چلے گئے—فوٹو: اے اسٹاک

سب سے زیادہ بچوں کو جنم دینے والی خاتون

اگرچہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مریم نباتنزی کو اب تک حالیہ دور کی سب سے زیادہ بچوں کو جنم دینے والی خاتون قرار نہیں دیا گیا لیکن انہیں یوگنڈا میں سب سے زیادہ بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا اعزاز حاصل ہے۔

ساتھ ہی انہیں براعظم افریقہ کی بھی سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے والی خاتون قرار دیا جاتا ہے۔

مریم نباتنزی سے پہلے سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا اعزاز 18ویں صدی میں ایک روسی کسان فیوڈور واسیلیو کی اہلیہ کے پاس ہے، جنہوں نے 69 بچوں کو جنم دیا تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ روس کے علاقے Shuya سے تعلق رکھنے والے اس خاتون نے 27 زچگیوں میں 69 بچوں کو جنم دیا جو کہ سننے میں ہی ناقابل یقین لگتا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس خاتون نے 16 بار جڑواں بچوں، 7 بار 3 بچوں جبکہ 4 بار 4 بچوں کو بیک وقت جنم دیا۔

بیک وقت سب سے زیادہ بچوں کو جنم دینے والی خاتون

امریکا کی 43 سالہ نادیہ سلیمان نے جنوری 2009 میں بیک وقت 8 بچوں کو جنم دے کر نیا اعزاز حاصل کیا تھا۔

43 سالہ نادیہ سلیمان جو اب نتالی سلیمان کہلاتی ہیں جبکہ اوکٹو مام کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے، نے جنوری 2009 میں 6 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا۔

ان کا یہ ریکارڈ شکن حمل آئی وی ایف کے ذریعے ٹھہرایا گیا تھا اور یہ پہلا موقع تھا (بلکہ اب بھی ہے) جب کسی خاتون نے 8 بچوں کو جنم دیا ہو اور وہ سب کے سب زندہ بچ گئے ہوں۔

نادیہ سلیمان نے 2009 میں بیک وقت 8 بچوں کو جنم دیا تھا—فوٹو: وائر امیج
نادیہ سلیمان نے 2009 میں بیک وقت 8 بچوں کو جنم دیا تھا—فوٹو: وائر امیج

تبصرے (1) بند ہیں

اعجاز عباسی Oct 21, 2019 06:56pm
ماشاءاللہ