• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

موٹرولا کے فولڈ ایبل ریزر فون کی پہلی تصویر سامنے آگئی

شائع October 31, 2019
ممکنہ فولڈایبل ریزر فون — فوٹو بشکریہ ایون بلاس
ممکنہ فولڈایبل ریزر فون — فوٹو بشکریہ ایون بلاس

موٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون ممکنہ طور پر 13 نومبر کو متعارف کرایا جارہا ہے جو ماضی کے آئیکونک موبائل فون ریزر 3 کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا۔

مگر یہ نیا ریزر فولڈ ایبل فون کیسا ہوگا، اب تک اس بارے میں کسی کو علم نہیں تھا کیونکہ کانسیپٹ ڈیزائن تو سامنے آئے مگر اصل ڈیوائس کی لیک تصاویر دیکھنے میں نہیں آئیں۔

مگر اسمارٹ فونز کمپنیوں کی تفصیلات اور تصاویر لیک کرنے کے حوالے سے مشہور ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے موٹرولا کے فولڈ ایبل ریزر فون کی پہلی جھلک پوسٹ کی ہے۔

جو تصاویر ایون بلاس نے شیئر کی ہیں وہ بظاہر آفیشل مارکیٹنگ فوٹوز لگتی ہیں۔

اور تصاویر سے یہ اوریجنل ریزر جیسا ہی فون ہے جس میں ایسا لگتا ہے کہ فرنٹ کیمرا سیلفی کے ساتھ ریگولر فوٹوز لینے میں بھی مدد دے گا۔

اسی طرح فنگر پرنٹ سنسر بھی فون کے نچلے حصے میں نظر آرہا ہے یا کم از کم ایسا محسوس ضرور ہوتا ہے۔

ایون بلاس کی جانب سے ریزر کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ڈچ ویب سائٹ Mobielkopen نے بھی اس فون کی تصاویر کو شیئر کیا مگر اس کے ساتھ فون کے ہارڈوئیر تفصیلات بھی لیک کیں۔

فوٹو بشکریہ mobielkopen
فوٹو بشکریہ mobielkopen

اس سائٹ کے مطابق اس فون میں اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر، 4 سے 6 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی جائے گی جبکہ 2730 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔

اس سے پہلے لیکس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس کی قیمت ڈیڑھ ہزار ڈالرز تک ہوگی جبکہ فلپ فولڈ ایبل فون کھلنے پر 6.2 انچ ڈیوائس کی شکل اختیار کرے گا۔

جبکہ بند ہونے پر سیکنڈری ڈسپلے پر وقت اور تاریخ کے ساتھ نوٹیفکیشن آئیکون دیکھے جاسکیں گے۔

ریزر فولڈ ایبل فون 13 نومبر کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے کیونکہ کمپنی نے اس تاریخ کو لاس اینجلس میں ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کررکھا ہے۔

اس دعوت نامے میں یہ تو ذکر نہیں کہ فولڈ ایبل ریزر فون متعارف کرایا جائے گا مگر اس کے متن کا مطلب یہی بنتا ہے کہ کلاسیک فون کو نئے طرز میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک انیمیٹڈ تصویر بھی پوسٹ کی گئی جس میں ایک ڈیوائس بند اور کھل رہی ہے اور اس پر لکھا ہے 'ایک اوریجنل، جس جیسا کوئی اور نہیں'، اس کے ساتھ 13 نومبر کی تاریخ ہے۔

اب تک سام سنگ گلیکسی فولڈ اور ہواوے میٹ ایکس ایسے فولڈ ایبل فونز ہیں جن کو متعارف کرایا جاچکا ہے، جن میں سے سام سنگ کا فون مختلف ممالک میں دستیاب ہے جبکہ ہواوے کا فون چین میں پیش کیا جاچکا ہے دیگر ممالک میں آئندہ چند ہفتوں میں متعارف ہونے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024