• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

دوسری مرتبہ کے ورلڈ اسنوکر چیمپئین کا استقبال، حکومتی نمائندے غائب

شائع November 11, 2019 اپ ڈیٹ November 14, 2019
محمد آصف کے مطابق اسنوکر فیڈریشن نے مشکل حالات میں بھی ہمیں سپورٹ کیا — فوٹو: ڈان نیوز
محمد آصف کے مطابق اسنوکر فیڈریشن نے مشکل حالات میں بھی ہمیں سپورٹ کیا — فوٹو: ڈان نیوز

دوسری مرتبہ اسنوکر کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا تاہم ان کے استقبال کے لیے کوئی حکومتی نمائندہ ایئرپورٹ نہیں پہنچا۔

محمد آصف جب وطن واپس پہنچے تو کراچی ایئرپورٹ پر بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ایف) کے نمائندوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ یہ پورے پاکستان کی جیت ہے میں یہ ٹرافی کشمیری بھائیوں کے نام کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ ہمیں سپورٹ کریں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو، حکومت سے امید کرتا ہوں اب حکومت ہمیں سپورٹ ضرور کرے گی۔

محمد آصف نے کہا کہ اسنوکر فیڈریشن نے مشکل حالات میں بھی ہمیں سپورٹ کیا، حکومت سے درخواست ہے کہ اسنوکر کو بھی سپورٹ کرے۔

خیال رہے کہ 9 نومبر کو ترکی کے شہر اناطولیہ میں کھیلی گئی آئی بی ایس ایف ورلڈ مینز اسنوکر چیمپیئن شپ 2019 کے فائنل میں بھی محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا تھا۔

محمد آصف نے دوسری مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا جہاں اس سے قبل 2012 میں بھی وہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024