• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:46pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:54pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:46pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:54pm
Live JUI Azadi March

آزادی مارچ: کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بھی شرکت

شائع November 16, 2019

کراچی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے احتجاجی دھرنے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بڑی تعداد میں دھرنے میں پہنچے جنہوں نے پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کا شکر گزار ہوں، ان کے رہنماؤں نے ایف آئی آر پر بات کی اور مجھے بتایا کہ ایف آئی آر سے متعلق ہمیں معلوم نہیں لیکن اس کی تحقیق کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی سندھ نے فیصلہ کیا ہے دھرنے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی جبکہ پورے ملک میں جب تک دھرنے چلتے رہیں گے اس وقت تک کراچی میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025