• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

گائے کو ’ڈپریشن‘ سے بچانے کے لیے ورچوئل ہیڈ سیٹ کا استعمال

شائع November 27, 2019
وی آر ہیڈ سیٹ کے ذریعے گائے کو مصنوعی چراہ گاہوں کا سیر کرایا جاتا ہےفوٹو: روسی حکومت
وی آر ہیڈ سیٹ کے ذریعے گائے کو مصنوعی چراہ گاہوں کا سیر کرایا جاتا ہےفوٹو: روسی حکومت

عام طور پر ورچوئل ریئلٹی (وی آر) ہیڈ سیٹ کو انسانوں کے ’ڈپریشن‘ کم کرنے کے لیے مددگار سمجھا جاتا ہے، تاہم روس میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جانوروں کو بھی ’ڈپریشن‘ سے بچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

جی ہاں، روسی حکومت نے ایک ایسے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے ’گائے‘ کو ’ڈپریشن‘ سے بچانے سمیت اس کے دودھ کی پیداوار بھی بڑھائی جا سکے گی۔

روس کی وزارت زراعت و خوراک کی جانب سے ملک بھر کی گائے کو ڈپریشن سے بچانے کے لیے درالحکومت ماسکو کے قریب ایک فام میں ایک نئے تجرباتی منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ابتدائی نتائج توقعات سے زیادہ بہتر نکلے ہیں۔

وزارت زراعت و خوراک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ماسکو کے قریب ’رس ملوکو‘ فام میں ’گائے‘ کو ’ڈپریشن‘ سے بچانے کے لیے وی آر ہیڈ سیٹ پہنائے جانے کے توقعات سے زیادہ فوائد حاصل ہوئے ہیں اور ان کے دودھ کی پیداوار بہتر ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق وی آر ہیڈ سیٹ میں ’گائے‘ کو خیالی ہریالی اور انتہائی اچھے نظارے دکھائے جاتے ہیں اور وہ خیال کرتی ہیں کہ وہ اپنے پسندیدہ ماحول میں چر رہی ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ وی آر ہیڈ سیٹ کے ذریعے گائے کو خیالی چراگاہیں دیکھنے کو ملتی ہیں جس وجہ سے ان کے دودھ کی پیدوار پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔

گائے کو مصنوعی دھوکا دے کر اس کے دودھ کی پیداوار بڑھائی جا رہی ہےفوٹو: روسی حکومت
گائے کو مصنوعی دھوکا دے کر اس کے دودھ کی پیداوار بڑھائی جا رہی ہےفوٹو: روسی حکومت

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ تجرباتی پروگرام کے نتائج انتہائی اچھے رہے ہیں اور مذکورہ منصوبے کو ملک کے دیگر علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر روسی ماہرین کا یہ منصوبہ کامیاب گیا تو دنیا بھر اور خاص طور پر یورپی ممالک میں اس منصوبے کو استعمال کرکے ’گائے کے دودھ‘ کی پیداوار بڑھائی جائے گی۔

روس کے علاوہ یورپ میں جرمنی، نیدرلینڈ، سوئٹزرلینڈ اور فرانس میں بھی گائے کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ گائے برازیل میں پائی جاتی ہیں جہاں دنیا بھر میں موجود گائے کا 14 فیصد حصہ پایا جاتا ہے، اس کے بعد ترتیب وار چین، بھارت، امریکا، ایتھوپیا، ارجنٹینا، سوڈان اور پاکستان میں گائے کی تعداد زیادہ ہے۔

عام طور پر پاکستان سمیت دیگر ممالک میں گائے کے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے انجکشن کا استعمال کیا جاتا ہے، تاہم اب روسی ماہرین اس کام کے لیے گائے کو ورچوئل ریلٹی کے ذریعے دھوکا دے کر ان کے دودھ کی پیداوار بڑھا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024