• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

6 ماہ سے غیرحاضر ٹوئٹر صارفین کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

شائع November 27, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو زیادہ استعمال نہیں کرتے تو بہتر ہے کہ 11 دسمبر تک کم از کم ایک بار ضرور لاگ ان ہوجائیں ورنہ آپ کا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ ہوسکتا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے ایسے صارفین کے اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے جو 6 ماہ یا اس سے زائد عرصے سے سائن ان نہیں ہوئے ہوں گے۔

ٹوئٹر کے مطابق ہم لوگوں کی بات چیت کو بامقصد بنانے کے لیے ایسے اکاﺅنٹس کی صفائی چاہتے ہیں جو استعمال نہیں ہوتے تاکہ زیادہ مستند اور قابل اعتبار معلومات ٹوئٹر پر شیئر ہو جس پر لوگ اعتماد کرسکیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں میں ٹوئٹر کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جبکہ ان کو یاد دلانا ہے کہ جب انہوں نے اکاﺅنٹ بنایا تھا تو اس حوالے سے ہماری پالیسی میں یہ بات واضح کی گئی تھی۔

ٹوئٹر کی جانب سے ایسے صارفین کو نوٹیفکیشن بھی بھیجے جارہے ہیں جنہوں نے کافی عرصے سے اپنے اکاﺅنٹ کو استعمال نہیں کیا۔

ٹوئٹر ترجمان کا کہنا تھا کہ 11 دسمبر کے بعد ایسے صارفین کے اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا جو کئی ماہ میں مکمل ہوگا کیونکہ بیک وقت سب اکاﺅنٹس کو ڈٰلٰٹ کرنے سے گریز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024