• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ٹوئٹر نے غیرفعال اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

شائع November 28, 2019 اپ ڈیٹ November 29, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے غیرفعال اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کرنے کے منصوبے کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایسے صارفین کے اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے جو 6 ماہ یا اس سے زائد عرصے سے سائن ان نہیں ہوئے ہوں گے۔

ٹوئٹر کے مطابق ہم لوگوں کی بات چیت کو بامقصد بنانے کے لیے ایسے اکاﺅنٹس کی صفائی چاہتے ہیں جو استعمال نہیں ہوتے تاکہ زیادہ مستند اور قابل اعتبار معلومات ٹوئٹر پر شیئر ہو جس پر لوگ اعتماد کرسکیں۔

مگر بدھ کو کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ اب اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے کیونکہ کمپنی نے یہ اعلان کرتے ہوئے ایسے صارفین کو فراموش کرگئی تھی جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

ٹوئٹر سپورٹ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا 'ہم نے صارفین سے سنا کہ اس اقدام سے وہ اکاﺅنٹس متاثر ہوں گے جو دنیا سے چلے جانے والے افراد کے ہین، ہم نے اس بارے میں سوچا ہی نہیں تھا، ہم غیرفعال اکاﺅنٹس کو اس وقت تک ڈیلیٹ نہیں کریں گے جب تک انتقال کرنے جانے والے افراد کے اکاﺅنٹس کو یادگاری بنانے کا ذریعہ تلاش نہ کرلیں'۔

کمپنی کے مطابق اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کرنے کی مہم سے بھی فی الحال صرف یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے اکاﺅنٹس متاثر ہوں گے'غیرفعال اکاﺅنٹس کے حوالے سے ہمیشہ سے ہماری ایک پالیسی ہے مگر ہم اس کا اطلاق تسلسل سے نہیں کرتے، ہم اب اس کا آغاز یورپی یونین میں کررہے ہیں جس کی وجہ وہاں کے مقامی پرائیویسی قوانین ہیں'۔

ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ بعد ازاں مستقبل قریب میں غیرفعال اکاﺅنٹس کی پالیسی کا اطلاق دیگر ممالک کے قوانین کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔

مگر کمپنی نے واضح نہیں کیا کہ اس مہم کے دوران ڈیلیٹ کیے جانے والے اکاﺅنٹس کے یوزرنیم نئے صارفین کو دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024