• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گلیکسی ایس 11سیریز کے فونز 18 فروری کو متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع December 11, 2019
ممکنہ گلیکسی ایس 11 — فوٹو بشکریہ آن لیکس ٹوئٹر اکاؤنٹ
ممکنہ گلیکسی ایس 11 — فوٹو بشکریہ آن لیکس ٹوئٹر اکاؤنٹ

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 11 سیریز کے فونز اور نیا فولڈ ایبل فون 18 فروری کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ دعویٰ سام سنگ فونز کے حوالے سے لیکس کرنے کے لیے مشہور ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

ٹوئٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 11 سیریز اور نیا کامشیل فولڈ ایبل فون کو سان فرانسسکو میں 18 فروری کو ایک تقریب کے دوران متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ فون بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس سے چند دن پہلے متعارف کرائے جائیں گے جیسے اس سال گلیکسی ایس 10 سیریز اور گلیکسی فولڈ کو اس ایونٹ سے پہلے 21 فروری کو پیش کیا تھا۔

گلیکسی ایس 11 سیریز کے فونز کے حوالے سے کافی لیکس پہلے ہی سامنے آچکی ہیں اور ان کی ممکنہ تصاویر بھی لیک ہوچکی ہیں۔

اس بار فونز میں بیٹریاں گزشتہ سال کے فونز کے مقابلے میں بڑی ہوں گی جبکہ پہلی بار یہ کمپنی بیک 108 میگا پکسل کیمرا متعارف کرائے گی اور مجموعی طور پر 4 کیمروں کا سیٹ ایپ ہوگا، جس میں 5 ایکس آپٹیکل زوم کا فیچر بھی شامل ہوگا۔

فرنٹ پر گلیکسی نوٹ 10 سیریز کی طرح پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا دیا جائے گا اور 120 ریفریش ہرٹز ڈسپلے دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 865 یا ایکسینوس 9380 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج تک کے آپشنز بھی دیئے جائیں گے۔

جہاں تک فولڈ ایبل فون کی بات ہے تو اس کے بارے میں زیادہ تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی اور بس کمپنی کی جانب سے جاری ایک کانسیپٹ ڈیزائن ہی موجود ہے جو اسے موٹرولا ریزر جیسا فون ظاہر کرتا ہے۔

مگر یہ کہا جارہا ہے کہ اس کی قیمت گلیکسی فولڈ کے مقابلے میں بہت کم ہوگی اور ایک ہزار ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024