• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی یادگار واپسی

شائع December 11, 2019

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے ذریعے پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے ذریعے سری لنکن ٹیم 10سال میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی جہاں 9مارچ کو سری لنکا ہی کی ٹیم پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز نے ٹیم کو 96رنز کا عمدہ آغاز فراہم کر کے اس فیصلے کو درست کر دکھایا لیکن دوسرے سیشن میں پاکستانی باؤلرز نے چار وکٹیں لے کر ھساب برابر کردیا۔

میچ کے پہلے دن کے اختتام پر سری لنکا نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ 2 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب فاسٹ باؤلر رہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکن کرکٹرز کو پاکستان کی اعزازی ٹیسٹ کیپ دی— فوٹو: اے پی

دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی حصار میں اسٹیڈیم میں لایا گیا— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان اپنے پاکستانی ہم منصب اظہر علی سے مصافحہ کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

سری لنکن اوپنرز دمتھ کرونارتنے اور اوشادا فرنینڈو نے اپنی ٹیم کو 96رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان فاسٹ باؤللر نسیم شاہ کی گیند سری لنکن کپتان دمتھ کرونارتنے کی گردن پر لگی— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی جانب سے اس میچ میں اوپنر عابد علی اور فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ڈیبیو کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

شاہین شاہ آفریدی 10سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی سرزمین پر پہلی وکٹ لینے والے باؤلر بنے— فوٹو: اے ایف پی

سری لنکن کپتان دمتھ کرونارتنے نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 59رنز بنائے— فوٹو: اے پی

محمد عباس نے ایک شاندار آؤٹ سوئنگ گیند پر دنیش چندیمل کی اہم وکٹ حاصل کی— فوٹو: اے پی

ملک میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ نہ کیا— فوٹو: اے ایف پی

نسیم شاہ نے اینجلو میتھیوز کی قیمتی وکٹ حاصل کی، وہ میچ کے پہلے دن دو وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے— فوٹو: اے ایف پی