• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

جب میزائل کے ذریعے خطوط کو بھیجنے کا کامیاب تجربہ ہوا

شائع December 16, 2019
— فوٹو بشکریہ یوایس نیشنل پوسٹل میوزیم
— فوٹو بشکریہ یوایس نیشنل پوسٹل میوزیم

ویسے تو ہوسکتا ہے کہ آپ نے اب کبھی خط کو اپنے گھر میں آتے نہ دیکھا ہو مگر اب بھی پاکستان میں اکثر مقامات پر انسان ہی خطوط کی ترسیل کا کام کرتے ہیں۔

مگر کیا آپ یقین کریں گے کہ ایک ملک نے چند دہائیوں قبل خطوط کی تیز ترین ترسیل کے لیے طیاروں یا ٹرین کی جگہ میزائلوں کا سہارا لیا؟

جی ہاں واقعی 1950 کی دہائی میں جب امریکا اور روس کے دوران خلائی دوڑ کا آغاز اور میزائلوں پر کام ہونے لگا تو امریکی حکومت نے پرواز کی اس ٹیکنالوجی کو صرف فوج تک محدود رکھنا ضرورت نہیں سمجھا، بلکہ اسے خطوط پہنچانے کا تیزترین ذریعہ سمجھا گیا۔

اور یقین کریں امریکا کے پوسٹل سروسز ادارے نے خطوط کو میزائل میل کے ذریعے بھیجنے کی پوری پوری کوشش بھی کی بلکہ کسی حد تک کامیابی بھی حاصل کی۔

جون 1959 میں امریکی بحریہ نے امریکی ساحل سے سو میل دور بین الاقوامی پانیوں میں تعینات ایک آبدوز یو ایس ایس باربیرو سے 3 ہزار خطوط ایک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے فلوریڈا کے علاقے مے پورٹ میں واقع نیول ائیر اسٹیشن پر بھیجے۔

36 فٹ کے اس میزائل نے آبدوز سے اس بحری مرکز پر خطوط کو 22 منٹ میں پہنچا دیا اور میزائل کے وارہیڈ چیمبر میں 2 دھاتی ڈبوں میں ان خطوط کو رکھا گیا تھا۔

ان خطوط پر معمول کے ڈاک ٹکٹ بھی تھے جبکہ بائیں جانب لکھا تھا پہلی آفیشل میزائل میل۔

فوٹو بشکریہ یوایس نیشنل پوسٹل میوزیم
فوٹو بشکریہ یوایس نیشنل پوسٹل میوزیم

پوسٹل سروسز نے میزائل کے ذریعے خطوط کی کامیاب ترسیل پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا کیونکہ اس سے قبل یہ ادارہ تیز ترین ترسیل کے لیے اس سے ملتے جلتے متعدد طریقوں کو آزما چکا تھا اور کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ویسے میزائل کے ذریعے خطوط کی ترسیل میں 'ترسیل' کا لفظ بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا کیونکہ ان میں سے بیشتر خط بعد میں ایک پوسٹ آفس میں گئے اور معمول کے مطابق انہیں لوگوں کے پاس پہنچایا گیا کیونکہ 3 ہزار افراد کو ان خطوط کے لیے نیول بیس میں بٹھانا ممکن نہیں تھا۔

اس وقت کے پوسٹ ماسٹر جنرل آرتھر سمرفیلڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'اب ہم جانتے ہیں کہ ہم ایسا کرسکتے ہیں، ہم اس بارے میں بات چیت کرکے تعین کریں گے کہ یہ طریقہ کار کس طرح اور کن شرائط کے مطابق قابل عمل ہوگا'۔

مگر اس کو کبھی عملی شکل نہیں دی جاسکی کیونکہ آرتھر فیلڈ کے جانشین جے ایڈورڈ ڈے نے پروگرام کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ میزائل کے ذریعے بھیجے گئے بیشتر خطوط کو مطلوبہ پتے تک پہنچنے میں 8 دن لگے اور ترسیل کا عمل راکٹ اسپیڈ سے نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024