کراچی میں 10سال بعد ٹیسٹ میچ، پہلا دن باؤلرز کے نام

شائع December 19, 2019

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہر قائد میں بھی 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 191رنز پر ڈھیر ہو گئی، بابر اعظم اور اسد شفیق نے نصف سنچری اسکور کی۔

سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا اور لاستھ ایمبل ڈینیا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے کپتان اظہر علی کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے پی
پاکستان کے کپتان اظہر علی کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے پی