• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:57pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:57pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm

ممتا کلکرنی جوگن بن گئیں

شائع July 25, 2013

20982-mamta-kulkarni.jpg ممبئی: نوے کی دہائی کی پرکشش بولی وڈ خاتون اداکار ممتا کلکرنی جوگن بن گئی ہیں۔

ممتا کی روپوشی کی زندگی کی اطلاعات کے درمیان ایک خبر آئی تھی کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے لیکن وقت گزرنے کے بعد اب پتہ چلا ہے کہ وہ جوگن بن چکی ہیں۔

ایک دہائی سے عوام کی نظروں سے دور رہنے والی اکیالیس سالہ سابق اداکارہ نے ایک کتاب ایک جوگن کی سوانح بھی لکھ ڈالی ہے۔

ممتا نے ایک ویب سائٹ پر بولی وڈ کو خیرباد کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 'کچھ لوگ دنیا اور کچھ عبادت کے لئے پیدا ہوتے ہیں اور میں نے یہ جان لیا ہے کہ میں خدا کی عبادت کے لئے پیدا ہوئی ہوں'۔

بولی وڈ میں دوبارہ آنے کے حوالے سے ممتا نے کہا کہ 'گھی کبھی دوبارہ دودھ نہیں بن سکتا'۔

ممتا نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ بارہ تیرہ سال سے نہ تو میک اپ کیا اور نہ ہی پارلر گئی ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے کوئی فلم بھی نہیں دیکھی اور نہ ہی آئینہ دیکھتی ہیں۔

ممتا کے مطابق وہ چوبیس گھنٹے میں سے 18 گھنٹے عبادت میں گزارتی ہے

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025