• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

بھارتی ویب سائٹ نے عاطف اسلم کے بیٹے کا غلط نام لکھنے پر معافی مانگ لی

شائع December 24, 2019
علی ظفر نے 2013 میں شادی کی تھی—فوٹو: فیس بک
علی ظفر نے 2013 میں شادی کی تھی—فوٹو: فیس بک

بھارت و پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں مقبول گلوکار عاطف اسلم کے ہاں دو دن قبل ہی دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بتائی تھی۔

عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر نوزائدہ بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا تھا۔

گلوکار و اداکار نے اپنی پوسٹ میں ’الحمد للہ‘ یعنی خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور یہ کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

عاطف اسلم کی اس پوسٹ پر کئی مداحوں نے انہیں مبارک باد دی تھی، انہیں مبارک باد دینے والے مداحوں میں بھارتی مداح بھی شامل تھے جب کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر بھی بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی۔

عاطف اسلم کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبر دیتے ہوئے بھارت کی ایک مقامی ویب سائٹ نے اپنی خبر میں غلطی کی تھی اور گلوکار کی جانب سے ’الحمد للہ‘ کے الفاظ لکھے جانے کو ویب سائٹ نے بچے کا نام سمجھ لیا تھا۔

’دیسی مراٹنی‘ نامی ویب سائٹ نے اپنی خبر کی ہیڈ لائن میں ہی لکھا تھا کہ عاطف اسلم کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے دوسرے بچے کا نام ’الحمد للہ‘ رکھا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویب سائٹ کی جانب سے عاطف اسلم کی پوسٹ کو سمجھ نہ پانے اور ایک بڑی غلطی کرنے پر بھارتی صارفین نے ہی ویب سائٹ کی غلطی کی نشاندہی کی۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے ویب سائٹ کو مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عاطف اسلم کی پوسٹ کو سمجھنے میں غلطی کی ہے، انہوں نے بیٹے کے نام ’الحمد للہ‘ نہیں بتایا کہ بلکہ انہوں نے یہ لفظ ’خدا کا شکر‘ ادا کرنے پر لکھا ہے۔

لوگوں کی جانب سے نشاندہی کیے جانے کے بعد ویب سائٹ نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور ٹوئٹ کے ذریعے معافی مانگی۔

ویب سائٹ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عاطف اسلم کے بیٹے کے نام والی خبر کی غلطی درست کردی گئی ہے جب کہ وہ اس غلطی میں دل سے معذرت خواہ ہیں اور آئندہ سے بہتر طریقے سے کام کریں گے۔

عاطف اسلم کے ہاں دوسرے بچے کی ولات 22 دسمبر 2019 کو ہوئی—فوٹو: فیس بک
عاطف اسلم کے ہاں دوسرے بچے کی ولات 22 دسمبر 2019 کو ہوئی—فوٹو: فیس بک

خیال رہے کہ ’دل دیا گلاں‘ گلوکار نے 2013 میں سارہ بھروانا سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

جوڑے کے ہاں پہلا بیٹا ’احد‘ ہوا تھا جو اس وقت 5 سال کا ہو چکا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024