• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
شائع December 25, 2019 اپ ڈیٹ December 31, 2019

اس سال رونگٹے کھڑے کردینے والی 15 بہترین فلمیں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2019 کا اب اختتام ہورہا ہے اور اگر آپ ہارر فلموں کے شوقین ہیں تو آپ کے خیال میں سب سے بہترین فلم کونسی تھی؟

اس سال متعدد فلمیں ریلیز ہوئیں مگر بہت کم ہی لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔

ویسے یہ جان لیں کہ ہارر فلمیں ہولی وڈ کے لیے پیسے کمانے کا بہت اچھا ذریعہ ہے کیونکہ ان کی تیاری پر لاگت کم لگتی ہے مگر بزنس زیادہ ہوتا ہے تو نقصان کسی بھی فلم میں نہیں ہوتا۔

تو اس سال کی بہترین ہارر فلمیں کونسی تھیں، اس کا تعین کرنا آسان نہیں مگر ناقدین کی آرا کو دیکھا جائے تو رواں برس یہ چند بہترین ہارر فلمیں ریلیز ہوئیں۔

سویٹ ہارٹ (Sweetheart)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم جنوری 2019 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی کہانی انتہائی منفرد قسم کی ہے۔ یہ ایک خاتون جین کے گرد گھومتی ہے جو ایک حادثے کے بعد ویران جزیرے پر پہنچ جاتی ہے اور وہاں اسے مشکل حالات کا ہی نہیں بلکہ ایک پراسرار سمندری مخلوق کا بھی مقابلہ کرنا ہوتا ہے جو رات کے وقت جاگتی ہے اور خوراک کی تلاش کرتی ہے۔

اسے رانسن کروسو کی طرح کی کہانی سمجھ لیں جس میں مرد کی جگہ ایک خاتون کو ویران جزیرے پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ایک سمندری عفریت کے خطرے کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کرنے میں کامیاب رہی اور ناقدین نے بھی اسے سراہا، معروف سائٹ روٹن ٹماٹوز میں اسے 96 فیصد اسکور دیا گیا ہے۔

اس (Us)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم ایک ایسی خاتون کی کہانی ہےج و اپنے خاندان کے ساتھ ایک ایسے گھر میں لوٹتی ہے جہاں اس کا بچپن گزرا ہوتا ہے اور وہاں اسے بچپن میں ایک دہلا دینے والا تجربہ ہوچکا ہوتا ہے اور وہاں پہنچ کر اسے ڈر ہوتا ہے کہ کچھ برا نہ ہوجائے اور یہ ڈر حقیقت کا روپ اختیار کرلیتا ہے، جب چند نقاب پوش اجنبی گھر میں گھس آتے ہیں اور جب وہ نقاب اتارتے ہیں تو یہ خاندان دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے کہ حملہ آور بالکل ان کی طرح ہیں۔

یہ فلم الفریڈ ہچکاک کی ہارر فلموں جیسی ہے جس میں سسپنس، تجسس موجود ہے جبکہ ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ دوڑا دینے والے مناظر بھی، اس فلم کو روٹن ٹماٹوز نے 93 فیصد اسکور دیا۔

ریڈی اور ناٹ (Ready or Not)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم باکس آفس پر تو کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی مگر ناقدین کو ضرور پسند آگئی جس کی وجہ اس کی منفرد کہانی تھی۔

جب گریس کی شادی طاقتور لی ڈوموس خاندان میں ہوجاتی ہے تو یہ جان کر وہ حیران ہوتی ہے کہ اس کے لیے اسے چھپن چھپائی کا کھیل کھیلنا ہوگا اور وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ جاتی ہے کہ اس کے سسرالی رشتے داروں نے ہتھیاروں کو اٹھا کر اس کھیل کو خونی ٹوئیسٹ دے دیا ہے۔

ہارر اور کامیڈی کے بہترین امتزاج سے سجی اس فلم کو وہ افراد دیکھنے سے گریز کریں، جو زیادہ خونریزی دیکھنا پسند نہیں کرتے جبکہ اس میں طبقاتی تقسیم پر طنز بھی کیا گیا ہے۔ اس کا روٹن ٹماٹوز میں اسکور 88 فیصد رہا۔

لٹل مونسٹرز (Little Monsters)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ بھی ایک ہارر کامیڈی فلم ہے جس میں زومیبز (زندہ مردوں) سے اسکول کے بچوں کو بچانے کی کوشش کرنے والے 3 بالغ افراد کی جدوجہد دکھائی گئی ہے۔

عام طور پر اس طرح کی ہارر فلمیں ناقدین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آتیں مگر لٹل مونسٹرز کو ضرور سراہا گیا جس کی وجہ کہانی اور اداکاروں کی کردار نگاری قرار پائی۔ اس کے حصے میں بھی روٹن ٹماٹوز کی جانب سے 88 فیصد اسکور آیا۔

ڈہپریوڈ (Depraved)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ کلاسیک ناول فرینکسٹائن کو موجودہ عہد کے مطابق ڈھال کر پیش کی جانے والی ہے جس میں ایک سرجن ایک مختلف لاشوں کے انسانی اعضا سے تیار کرتا ہے۔

کچھ پہلو تو فرینکسٹائن پر بننے والی متعدد فلموں جیسے ہی تھے مگر کچھ جدید خیالات کو بھی اس میں شامل کیا گیا اور لوگوں کے دلوں میں دہشت جگانے میں بھی کامیاب رہی۔ روٹن ٹماٹوز نے اسے 88 فیصد اسکور دیا۔

گرل آن دی تھرڈ فلور (Girl on the Third Floor)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم میں سابق ریسلنگ اسٹار سی ایم پنک نے مرکزی کردار ادا کیا جو ایک پرانے گھر کی تزئین نو اپنی بیوی اور ہونے والے بچے کے لیے کررہا ہوتا ہے، اور اس دوران اسے دل دہلا دینے والے واقعات اور حقائق کا سامنا ہوتا ہے۔

دیواروں سے عجیب آوازیں اور مواد کے ساتھ عجیب پڑوسی، جس کے بعد مافوق الفطرت واقعات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو دہشت زدہ کردیتے ہیں، درحقیقت یہ کچھ ایول ڈیڈ سے ملتی جلتی ہے، اسے 87 فیصد اسکور ملا۔

دی ہول ان دی گراﺅنڈ (The Hole in the Ground)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آئرلینڈ کے مضافاتی علاقے میں اپنے نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد ایک بچہ ایک گڑھے میں گرجاتا ہے اور بالکل ٹھیک باہر نکل آتا ہے، مگر اس کی ماں کو جلد شک ہونے لگتا ہے کہ واپس آنے والا بچہ اب اس کا بیٹا نہیں رہا۔

بتدریج آگے بڑھنے والی کہانی میں آنے والے نشیب و فراز رونگٹے کھڑے کردیتے ہیں ، کیونکہ اس میں ہارر فلموں کے تمام تر روایتی طریقوں کو آزمایا گیا ہے مگر اس کے ساتھ موجودہ عہد میں والدین میں پائے جانے والے خدشات کو بھی منفرد انداز بھی پیش کیا گیا۔ اس فلم کو روٹن ٹماٹوز نے 85 فیصد اسکور دیا۔

مڈ سومر (Midsommar)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2018 کی ہارر فم ہریڈیٹیری کے ڈائریکٹر اری ایسٹر کی نئی فلم مڈسومر کی کہانی انتہائی الجھی ہوئی ہے، جو ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ایک سانحے میں اپنے خاندان سے محروم ہونے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں کے ساتھ سوئیڈن کے ایک پراسرار تہوار کو دیکھنے جاتے ہیں۔

وہاں اس لڑکی کو ہر وقت لگتا ہے کہ کچھ غلط ہورہا ہے مگر اس کے ذہنی مسائل اسے آنے والے خوفناک انکشافات کے لیے تیار نہیں ہونے دیتے، ویسے تو کہانی بہت سست روی سے آگے بڑھتی ہے مگر دیکھنے والوں کو ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ اور جسم میں سرد لہریں دوڑنے کا احساس ہوتا ہے۔ اس نے 83 فیصد اسکور لیا۔

کرال (Crawl)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ روایتی ہارر فلم نہیں بلکہ قدرت کی طاقت ظاہر کرنے والی کہانی ہے جس میں فلوریڈا میں سمندری طوفان کے دوران ایک لڑکی اپنے زخمی والد کو گھر کے تہہ خانے میں دریافت کرتی ہے اور سیلابی پانی کے ساتھ وہاں مگرمچھ بھی گھس آتے ہیں۔

اس کے بعد وہ لڑکی اپنی اور اپنے باپ کی جان بچانے کی جدوجہد کرتی ہے جس کا سسپنس سانسیں روک دینے والی ثابت ہوتی ہے اور جسم میں دہشت کی لہر دوڑا دیتی ہے۔ اسے روٹن ٹماٹوز نے 82 فیصد اسکور دیا۔

دی لاج (The Lodge)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک خاتون کو اپنے سونے والے سوتیلے بچوں کے ساتھ ایک ویران کیبن میں وقت گزارنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو اسے اپنے ماضی کے سائیکولوجیکل آسیب کا سامنا ہوتا ہے اور وہ بچوں کو نقصان سے بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

یہ فلم دیکھنے والوں کی سانسیں روک دیتی ہے اور خوفناک واقعات رونگٹے کھڑے کردیتے ہیں، اس فلم نے روٹن ٹماٹوز پر 81 فیصد اسکور حاصل کیا۔

اسکیری اسٹوریز ٹو ٹیل ان دی ڈارک (Scary Stories to Tell in the Dark)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ بچوں کی مقبول کہانیوں کی کتاب کو فلم کی شکل دی گئی ہے جس میں ایک چھوٹے قصبے میں مقیم خاندان کو پیش آنے والے واقعات بعد میں نوجوانوں کے ایک گروپ کی زندگی کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں۔

روایتی ہارر انداز کی یہ فلم بھی رونگٹے کھڑے کردیتی ہے کیونکہ تین مہم جو نوجوان اور ایک آسیب زدہ کتاب مل کر خوفزدہ کردینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اس فلم نے روٹن ٹماٹوز سے 78 فیصد اسکور حاصل کیا۔

ڈاکٹر سلیپ (Doctor Sleep)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر آپ نے دی شائننگ فلم کو دیکھا اور پسند کیا تو یہ اس فلم کا سیکوئل ہے جس میں وہ بچہ بڑا ہوگیا ہے جو برسوں قبل اوور لک ہوٹل میں پیش آنے والے خوفناک واقعات سے تاحال باہر نہیں نکل سکا۔

مگر اسے ایک بار پھر شائننگ کے خوفناک کرداروں کے مقابلے پر مجبور ہونا پڑا، اس کی کہانی انتہائی خوفناک ہے مگر باکس آفس پر کچھ خاص کمال دکھانے میں ناکام رہی، اس کے حصے میں 77 فیصد اسکور آیا۔

ہیپی ڈیتھ ڈے ٹو یو (Happy Death Day 2U)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس سیکوئل میں ایک بار پھر لڑکی کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک بار پھر وقت کے چکر میں پھنس گئی ہے اور اس بار اس کے دوست بھی اس کی لپیٹ میں آگئے ہیں اور پہلے کے مقابلے میں بالکل مختلف واقعات پیش آتے ہیں۔

وہ لڑکی ایک بار پھر ایک ماسک پہنے قاتل کا نشانہ بار بار بنتی ہے اور اس کی شناخت سامنے لانے کی جدوجہد کرتی ہے، اس فلم نے 70 فیصد اسکور اپنے نام کیا۔

اینابیل کمز ہوم (Annabelle Comes Home)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کنجورنگ سیریز کی یہ نئی فلم ایک بار پھر اس خوفناک گڑیا کو واپس لے کر آئی ہے جس کا سامنا کم عمر لڑکیاں کرتی ہیں۔

فلم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ایڈ اور لورین وارن سمجھتے ہیں کہ آسیب زدہ گڑیا کو اپنے گھر کے کمرے میں بند کرکے وہ اس سے لوگوں کو بچا سکیں گے مگر ایک رات اینابیل اس کمرے میں بری روحوں کو جگا دیتی ہے اور ان سب کی نظر ایک نئے ہدف پر ہوتی ہے جو کہ وارن خاندان کی 10 سالہ بیٹی اور اس کے دوست ہیں، جو اس کمرے میں گھس کر چیزوں سے چھیڑچھاڑ کرتے ہیں۔ اس فلم نے روٹن ٹماٹوز پر 64 فیصد اسکور لیا۔

اٹ چیپٹر 2 (It Chapter 2)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2017 میں اس فلم کا پہلا حصہ ریلیز ہوا تھا اور 2019 میں اس کا سیکوئل ریلیز ہوا جس میں پہلے حصے میں خوفناک جوکر کا مقابلہ کرنے والے بچے بالغ ہوکر واپس لوٹے۔

27 سال بعد کی اس کہانی میں لوزر کلب اس جوکر کو پھر شکست دینے کے واپس لوٹتے ہیں اور پھر ایک زبردست مقابلہ دیکھنے میں آتا ہے، اس کے حصے میں 63 فیصد اسکور آیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Kashif Dec 26, 2019 11:06am
I love horror movies I'm so scared ooop