• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نیا سال شروع ہوتے ہی ونڈوز فونز میں واٹس ایپ بند

شائع January 1, 2020 اپ ڈیٹ January 3, 2020
واٹس ایپ انتظامیہ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
واٹس ایپ انتظامیہ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

2019 کے اختتام کے ساتھ ہی فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز فونز کی سپورٹ ختم کردی اور اب مذکورہ فونز میں واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

سال 2020 کا آغاز ہوتے ہی ونڈوز پر چلنے والے تمام فونز واٹس ایپ کے بغیر چلنے لگے۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے پہلی ہی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ سال 2019 کے ختم ہوتے ہی ونڈوز فونز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردی جائے گی اور گزشتہ شب ان فونز کی سپورٹ ختم کردی گئی۔

نئے سال کے آغاز سے ہی ونڈوز فون واٹس ایپ کی سپورٹ سے محروم ہوگئے، تاہم عین ممکن ہے کہ بعض فونز پر اب بھی واٹس ایپ چل رہا ہو لیکن ان پر بھی واٹس ایپ جلد ہی بند ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھین: ان فونز میں 31 دسمبر سے واٹس ایپ کام کرنا بند کردے گی

جن افراد کے پاس ونڈوز فون تھے اب انہیں ونڈوز فونز کی جگہ اینڈرائیڈ 4.0.3 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے، آئی فون آئی او ایس 9 یا اس سے کے بعد کے ورژن، کائی او ایس 2.5.1 وغیرہ پر کام کرنے والے فونز لینا ہوں گے۔

واٹس ایپ سپورٹ کیوں ختم کی گئی؟

واٹس ایپ کے مطابق ونڈوز فونز میں اب وہ اہلیت نہیں رہی جو مستقبل میں اس ایپ میں متعارف کرائے جانے والے فیچرز کے لیے ضروری ہوگی۔

ویسے واٹس ایپ کی جانب سے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اس کے ڈیڑھ ارب سے زائد میں سے بمشکل چند کروڑ افراد کو ہی متاثر کرسکے گا کیونکہ بیشتر افراد اب اینڈرائیڈ یا آئی فون استعمال کررہے ہیں۔

درحقیقت رواں سال مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 موبائل کی سپورٹ باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صارفین پر اینڈرائیڈ اور آئی فونز استعمال کرنے پر زور دیا تھا۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی آگے بڑھ رہی ہے اور ہم اپنے صارفین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز کا استعمال شروع کردیں۔

ونڈوز فونز سے پہلے واٹس ایپ بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10، نوکیا ایس 40، نوکیا سامبا ایس 60، اینڈرائیڈ 2.1، اینڈرائیڈ 2.2، ونڈوز فون 7، آئی فون تھری جی/آئی او ایس سکس کے لیے سپورٹ ختم کرچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024