• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

گائے آواز کے ذریعے جذبات کا اظہار کرسکتی ہے، تحقیق

شائع January 18, 2020
گائے آواز سے پریشانی، بھوک اور خوشی جیسی کیفیات کا اظہار کرپاتی ہے— فوٹو: شٹراسٹاک
گائے آواز سے پریشانی، بھوک اور خوشی جیسی کیفیات کا اظہار کرپاتی ہے— فوٹو: شٹراسٹاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ گائے بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے سے آواز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرسکتی ہیں؟

یہ بات یونیورسٹی آف سڈنی کی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

رپورٹ کے مطابق گائے کی ڈکار کی مختلف کیفیات، آواز اور اس کے اتار چڑھاؤ سے اندازہ لگایا گیا کہ یہ کس طرح ایک دوسرے سے اپنے جذبات اور دیگر معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں۔

تحقیق میں 333 گائیں کی آوازوں کو ریکارڈ کیا گیا جس کا بعدازاں محقق الیگزینڈر گرین نے جائزہ لیا جو اس تحقیق کی سربراہ بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'گائے ایک ایسا جانور ہے جو گھل مل کر رہنا پسند کرتی ہے لیکن یہ بھی حیرانی کی بات ہے کہ آپس میں گھلنے ملنے کے باوجود یہ اپنی انفرادی شناخت بھی برقرار رکھتی ہے'۔

الیگزینڈر گرین — فوٹو:یونیورسٹی آف سڈنی
الیگزینڈر گرین — فوٹو:یونیورسٹی آف سڈنی

تحقیق میں سامنے آیا کے یہ اپنی آوازوں سے پریشانی، بھوک اور خوشی جیسی کیفیات کا اظہار کرپاتی ہیں۔

الیگزینڈر گرین کے مطابق ان تمام گائیں کی آوازیں ایک دوسرے سے اتنی مختلف ہیں کہ وہ انہیں دیکھے بغیر یہ بتاسکتی ہیں کہ کونسی گائے آواز لگارہی ہے۔

الیگزینڈر گرین نے اپنی تحقیق میں یہ بھی بتایا کہ اگر انہیں خوراک نہ دی جائے یا ایک دوسرے سے الگ رکھا جائے تو بھی یہ آواز کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کرتی ہیں۔

انہیں امید ہے کہ یہ تحقیق کسانوں کی مدد کرسکے گی تاکہ وہ اپنے جانوروں کے جذبات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024