• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایپل 4 سال بعد 'سستا' آئی فون متعارف کرانے کے لیے تیار

شائع January 22, 2020
2016 کا آئی فون ایس ای — فوٹو بشکریہ ایپل
2016 کا آئی فون ایس ای — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کی جانب سے 4 سال کے بعد 'کم قیمت' فونز کی مارکیٹ میں واپسی کی جارہی ہے اور کمپنی کی جانب سے سستے آئی فون کی پروڈکشن فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں اس دعویٰ کے ساتھ بتایا گیا کہ یہ سستا آئی فون مارچ میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ آئی فون جس کا سائز 2017 کے 4.7 انچ کے آئی فون 8 جیسا ہوسکتا ہے، ایپل کا 2016 کے آئی فون ایس ای کے بعد پہلا کم قیمت فون ہوگا۔

آئی فون ایس ای کی قیمت 399 ڈالرز تھی اور اس نئے کم قیمت فون کو صارفین اسی قیمت پر خرید سکیں گے۔

اس فون میں 2019 کے آئی فونز کے بیشتر فیچرز موجود ہوں گے جبکہ قیمت کم رکھنے کے لیے سستے ایل سی ڈی ڈسپلے کو استعمال کیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 2 کو ممکنہ طور پر آئی فون 9 کا نام دیا جاسکتا ہے جس میں ہوم بٹن ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوگا۔

اسی طرح اے 13 بائیونک پراسیسر کے ساتھ فیس آئی ڈی کا فیچر بھی دیا جائے گا۔

اس میں آئی فون 8 کی طرح بیک پر 12 میگا پکسل کا سنگل کیمرا ہوگا جبکہ فرنٹ پر بھی ایک کیمرا ہوگا۔

اس کے علاوہ 3 جی بی ریم کے ساتھ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے جائیں گے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فون مارچ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے کیونکہ گزشتہ چند برسوں سے ہر سال مارچ میں ایپل کی جانب سے ایک ایونٹ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں مختلف اعلانات کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ سال ایپل ٹی وی پلس اور ایپل کارڈ کو متعارف کرایا گیا تھا، 2018 میں ایک سستا آئی پیڈ اور 2016 میں آئی فون ایس ای کو پیش کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024