• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گلیکسی ایس 20 فونز کی قیمتیں بھی لیک ہوگئیں

شائع January 24, 2020
گلیکسی ایس 20 الٹرا ممکنہ طور پر ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ 91 موبائلز
گلیکسی ایس 20 الٹرا ممکنہ طور پر ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ 91 موبائلز

سام سنگ کے فلیگ شپ گلیکسی ایس 20 سیریز کے فونز 11 فروری کو متعارف ہورہے ہیں اور اس سے قبل ان کی قیمتیں لیک ہوگئی ہیں۔

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 20 سیریز کے 3 فونز متعارف کرائے جا رہے ہیں اور 91 موبائلز نے 2 مختلف رپورٹس میں تینوں ڈیوائسز کی تصاویر اور قیمتیں لیک کی ہیں۔

ان تصاویر سے یہ علم ہوجاتا ہے کہ یہ ایس 20، ایس 20 پلس اور ایس 20 الٹرا دیکھنے میں کیسے ہوں گے اور ان میں کیا کیا فرق ہوگا۔

ویسے تو فونز کے ڈیزائن پہلے ہی سامنے آچکے ہیں مگر اس نئی لیک میں تینوں فونز کے آفیشل رینڈرز کو جاری کیا گیا ہے۔

گلیکسی ایس 20 میں ریکٹینگولر کیمرا موڈیول بیک پر دیا گیا ہے جس میں 3 کیمرے اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہے، جبکہ والیوم بٹن اور پاور بٹن دونوں دائیں جانب ہیں، جبکہ بائیں جانب سے بیکسبی بٹن کو نکال دیا گیا جبکہ فرنٹ کیمرا انفٹنی او ڈسپلے میں دیا گیا ہے جو درمیان میں موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ 91 موبائلز
فوٹو بشکریہ 91 موبائلز

گلیکسی ایس 20 پلس ڈیزائن میں ایس 20 جیسا ہی ہے بس اس کی اسکرین زیادہ بڑی ہے جبکہ بیک پر 3 کی جگہ 4 کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ 91 موبائلز
فوٹو بشکریہ 91 موبائلز

دونوں کے مقابلے میں گلیکسی ایس 20 الٹرا بہت مختلف ہے کیونکہ اس میں بیک پر کیمرا موڈیول منرد ہے اور اس میں بھی 4 کیمرے دیئے گئے ہیں، جبکہ فرنٹ پر ایک ہی کیمرا ہے۔

تاہم گلیکسی ایس 20 الٹرا میں پیری اسکوپ سنسر موجود ہے جو 10 ایکس آپٹیکل زوم اور 100 ایکس ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے کمپنی نے اسپیس زوم کا نام دیا ہے۔

فوٹو بشکریہ 91 موبائلز
فوٹو بشکریہ 91 موبائلز

تصاویر سے ہٹ کر رپورٹ میں تینوں فونز کی قیمتیں بھی دی گئی ہیں جن کے مطابق گلیکسی ایس 20 کی قیمت 899 یورو (ایک لاکھ 53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی، گلیکسی ایس 20 فائیو جی 999 یورو (ایک لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، گلیکسی ایس 20 پلس فائیو 1099 یورو (ایک لاکھ 87 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ گلیکسی ایس 20 الٹرا فائیو جی (128 جی بی اسٹوریج) کی قیمت 1349 یورو (2 لاکھ 29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 512 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 1549 یورو (2 لاکھ 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل ایک اور لیک میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گلیکسی ایس 20 الٹرا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں 16 جی بی ریم دی جائے گی جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتی ہوگی۔

یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں 108 میگا پکسل مین کیمرا دیا جائے گا جبکہ دنیا کا پہلا فون ہوگا جس میں فرنٹ پر 40 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہوسکتا ہے۔

گلیکسی ایس 20 کے تینوں فونز 11 فروری کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024