• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ایپل عارضی طور پر دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیاب

شائع January 30, 2020
آئی فون 11 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 11 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کافی عرصے سے اسمارٹ فونز تیار کرنے والی کمپنیوں میں تیسرے نمبر پر موجود ہے ، مگر کم از کم ایک سہ ماہی کے لیے اس نے سام سنگ اور ہواوے دونوں کو شکست دے دی ہے۔

اسٹرٹیجی اینالیٹکس کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں فونز کی فروخت میں سام سنگ کو شکست دی۔

درحقیقت ایپل نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں اس کمپنی نے آمدنی کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے۔

اکتوبر سے دسمبر 2019 کے دوران ایپل نے 70.7 ملین آئی فونز دنیا بھر میں بھیجے جبکہ اس عرصے میں سام سنگ اسمارٹ فونز کی تعداد 68.8 ملین رہی۔

رپورٹ کے مطابق ایپل 19 فیصد گلوبل اسمارٹ فون مارکیٹ شیئر کے ساتھ اس سہ ماہی میں سرفہرست رہی، سام سنگ دوسرے جبکہ ہواوے 15 فیصد شیئر کے ساتھ تیسرے پر رہی۔

اور اس کی وجہ ایپل کے آئی فون 11 کی کامیابی ہے جو لوگوں کو زیادہ پسند آیا اور مجموعی طور پر اس کمپنی نے 2018 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ فونز فروخت کیے۔

مجموعی طور پر 2019 میں سام سنگ اسمارٹ فونز کی فروخت میں نمبرون پوزیشن پر رہی ہے جبکہ ہواوے دوسرے، ایپل تیسرے، شیاﺅمی چوتھے، اوپو 5 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ہواوے 2019 میں دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی ضرور رہی مگر امریکی پابندیوں کے اثرات اب اس پر مرتب ہونے لگے ہیں۔

2019 کے 9 ماہ کے دوران ہواوے کے فونز کی فروخت کی شرح میں اضافہ نظر آیا مگر چوتھی سہ ماہی میں 2018 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 7.4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

2019 میں مجموعی طور پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 2018 کے مقابلے میں 2.2 فیصد رہی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024